کویت سے تاجروں کا تین رکنی وفد سیلاب زدگان کی امداد کیلئے پاکستان پہنچ گیا

کوےت سٹی(عبدالشکورابی حسن سے) کوےتی تاجر جاسم محمد احمد ابراہیم ،عبداللہ احمد علی ابراہیم اورکوےتی پاکستانی تاجر غضنفر علی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان پہنچ گئے جہاں وہ نوائے وقت کی جانب سے لگائے جانے والے سیلاب زدگان کیمپ میں جائیں گے اور سیلاب زدگان کے لئے امداد دیں گے۔ وہ نوائے وقت گروپ کے منیجنگ ڈائریکٹر مجید نظامی سے بھی ملاقات کریں گے اور سیلاب زدگان کے بارے میں مزید آگاہی حاصل کریں گے۔ واضح رہے کہ امیر کوےت شیخ صباح الاحمد الجابرالصباح نے پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لئے پچاس لاکھ ڈالر کی امداد دی ہے ۔