برسلز : یو پی ایف اور یورپیئن چرچ سینتالوجی کے اشتراک سے یوم آزادی پاکستان کا اہتمام

برسلز (نامہ نگار) بیلجیئم کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پاکستانی کمیونٹی کی طرف سے یوم آزادی کے حوالے سے ایک رنگا رنگ تقریب یو این او کے ذیلی ادارے یو پی ایف اور یورپین چرچ سینتالوجی کے اشتراک سے برسلز میں منعقد ہوئی جس میں یو پی ایف چرچ سینتالوجی کے متعدد رہنماو¿ں نے شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سفیر پاکستان جلیل عباس جیلانی تھے۔ اس موقع پر نہ صرف نغمے گائے گئے بلکہ دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس سے بچے، مرد و خواتین بالخصوص یورپین عوام بھی خاصے محظوظ ہوئے اور تقریب کے منتظمین سفیر امن انسٹیٹیوٹ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹر سردار جاوید سرور، چیئرمین بزنس فورم غلام حیدر لون، ممتاز صحافی عظیم ڈار کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقاریب نہ صرف وقت کی ضرورت ہیں بلکہ ہماری پہچان ہیں جس سے پاکستان کا وقار بلند ہوتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی یورپ کے سرپرست اعلیٰ ملک امان اللہ نے خصوصی طور پر شرکت کر کے پاکستان بنتے دیکھا کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے قیام اور نظریے کے حوالے سے حاضرین کو آگاہ کیا۔ اس موقع پر سفیر پاکستان نے انہیں ان کی خدمات اور تقریبا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ ہونے کے ناطے انہیں خصوصی ایوارڈ دیا۔ سفیر پاکستان جلیل عباس جیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دیار غیر میں رہتے ہوئے ہمیں سفیر پاکستان کا کردار ادا کرتے ہوئے نوجوان نسل کو نظریہ پاکستان سے روشناس کرانا ہو گا موجودہ حالات میں متحد اور منظم ہو کر ملک کی خوشحالی تعمیر و ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔ تاکہ ہم سب اپنی سوہنی دھرتی کو ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ کھڑا کر سکیں۔ انہوں نے تقریب کو ایک منفرد تقریب قرار دیا اور بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں نظامت کے فرائض معروف دانشور بابر علی آزاد نے ادا کئے اور علامہ اقبال کے مشہور اشعار سے حاضرین کو محظوظ کیا۔