روزنامہ نوائے وقت کے 75 سال

صحافی  |  وقار ملک
 روزنامہ نوائے وقت  کے 75 سال

روزنامہ نوائے وقت کے 75 سال کے شاندار سفر پر پاکستان کی طرح دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں و کشمیرویوں نے نیک تمنائوں کا اظہار کرتے ہوئے نوائے وقت کو ایک انسیٹیوشن قرار دیا۔

مسلم کانفرنس برطانیہ کو ممتاز راہنما سردار امجد عباسی نے کہا کہ نوائے وقت اخبار نے نہ صرف نوجوان نسل بلکہ ہر بوڑھے بچے نوجوان کے دلوں کو پاکستان کے لئے گرمایا مقبوضہ کشمیر کی آزادی کی اصل روح نوائے وقت نے پھونکی اور عوام می ولولہ جذبہ جوش پیدا ہوا جبکہ مجید نظامی مرحوم اور حمید نظامی مرحوم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کر کے دنیا پر ثابت کر دیاکہ مسلمان امن کے خواہاں ہیں اور امن کا راستہ کشمیر سے نکلتا ہے۔ سرپرست اعلیٰ مسلم کانفرنس مجاہد اول سردار عبدالقیوم نے کشمیریوں کو آزادی دلوانے کے لئے بین الاقوامی سطح پر روح پھونکی جس کے پیچھے نوائے وقت کا کردار اولین حیثیت رکھتا ہے۔ نوائے وقت نے اپنے 75 سال کے دوران پاکستان کو طاقتور بنانے نوجوان نسل کو بے راہ دری سے دوررکھنے اور بالخصوص عوام کو اپنی دھرتی سے پیار کرنے کا طریقہ سلیقہ سکھایا جو سب سے بڑی اور اہم پیش رفت ہے۔
مہر ندیم اختر نے کہا کہ جناب حمید نظامی، مجید نظامی نے 75سال پہلے جو پودا لگایا تھا اس نے پاکستان اور پاکستان میں بسنے والوں کی زندگیوں کو روشنی مہیا کرائی ۔ 75 سال ہوئے ہیں لیکن لگتا ہے یہ پاکستان کا وہ اہم ستون ہے جس سے قوم کو جگایا پاکستان کو بنایا بالخصوص نوجوان نسل کی نشو نما کی نوائے وقت ایک ایسا ادارہ ہے۔ جس سے اخلاقیات کے درس دیا جاتا ہے۔ لوگ اس سے سیکھتے ہیں اور اپنا کردار بناتے ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ ادارہ اسی طرح محترمہ رمیزہ نظامی کی سربراہی میں پھلے پھولے گا جس طرح جناب مجید نظامی کی قیادت میں نڈر اور بے باک انداز میں کام کرتے رہا۔
چوہدری سمیر (Hays) سے کہتے ہیں کہ میرا گھر سب سے پہلے نوائے وقت کا مطالعہ کرتا ہے ہم نے آنکھ نوائے وقت کا مطالعہ کرتے ہی کھولی میرے گھر کے تمام افراد نوائے وقت کا مطالعہ کرتے تعلیم کے اہم شعبے سے منسلک ہوئے نوائے وقت ایک اخبار ہی نہیں ایک انسیٹیوشن بھی ہے۔ جس نے لوگوں کے دلوں میں اپنا گھر بنا رکھا ہے اس اخبار نے عوام کے اندر جذبہ ولولہ ہوش اور جوش پیدا کیا ہم نوائے وقت کے 75 سال گزر جانے پر ادارہ کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ حاجی ریاض (Hays) لندن نے بتایا کہ لیاقت مارکیٹ راولپنڈی جوبلی الیکٹرانکس میں صبح صبح نوائے وقت کا بنڈل جب تک نہیں پہنچتا تھا کوئی ناشتہ نہیں کرتا تھا اخبار کا مطالعہ کرنے کے بعد ناشتہ کرتے ،نوائے وقت وہ واحد اخبار ہے جو پاکستانیت کے فروغ کے لئے کام کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا وہاں پاکستان کی سربلندی کے لئے بھی کام کیا ہماری دعا ہے کہ نوائے وقت جیو ہزاروں سال۔
پاک میڈیا سنٹر کے ڈائریکر یورپ و برطانیہ کے نامور صحافی وقار ملک نے پنجاب اوورسیز کمشن کے افتتاحی تقریب کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کو ان کی دہلیز پراور حقوق دینے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ جس کی واضع مثال اوورسیز کمشن کا قیام ہے۔ موجودہ حکومت نے وہ کام کر دکھایا جو ایک خواب تھا۔ اوورسیز پاکستانی شکر گزار ہیں موجودہ حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی نبض پرہاتھ رکھا اور کے مسائل حل کرنے کے لئے ایک طاقتور ٹیم بنائی انہوں نے کہا کہ افضال بھٹی جیسی شخصیت اوورسیز پاکستانیوں کے اصل نمائندہ ہیں جو انہیں مسائل کی دلدل سے باہر نکال کر دم لیں گے انہوں نے کہا کہ ڈی سی او جہلم ذوالفقار گھمن نے جس انداز میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سہولت سنٹر بنایا قابل دید و قابل تحسین ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیہ سے ایم این اے پیر صاحبزادہ فیض الحسن نے یورپ سمیت جنوبی پنجاب میں اپنے مریدین کے ذریعے ن لیگ کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں یورپ میں ان کے لاتعداد مریدین موجود ہیں جو حکومت کا مثبت قیام اور کارکردگی سے عوام اور یورپین ایوان کو با خبر رکھتے ہیں ایسی شخصیات کو قومی دھارے میں شامل کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے وقار ملک نے وزیراعلیٰ پنجاب کو قوم کا مسیحا قرار دیتے ہوئے کہا کہ شریف برادران نے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔ جبکہ قائداعظم نے پاکستان بنا کر قوم کو تحفہ دیا تھا۔ عوام نیا پاکستان نہیں بلکہ قائداعظم کا پاکستان چاہتے ہیں ن لیگ نے یہ ثابت کردیا ہے کہ وہ قوم کے ساتھ مخلص ہیں۔