وکی لیکس افشا نہ کی جانیوالی ہزار خفیہ دستاویزات واپس کر دے: امریکی محکمہ دفاع

واشنگٹن (چودھری افتخار) امریکی محکمہ دفاع نے وکی لیکس سے کہا ہے کہ وہ افغان جنگ کے بارے میں ان 15 ہزار خفیہ دستاویزات کو واپس کر دے جو اب تک ویب سائٹ پر جاری نہیں کی گئیں۔ پینٹاگون کے ترجمان جیف مورل نے گزشتہ روز یہاں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وکی لیکس نے 92 ہزار خفیہ دستاویزات افشا کر کے قانون توڑا ہے اس کے لئے اب مناسب راستہ یہ ہے کہ وہ افشا نہ کی جانے والی 15 ہزار دستاویزات واپس کر دے اور جنگ سے متعلق افشا کی جانے والی دستاویزات کو ویب سائٹ سے ہٹا دے۔ انہوں نے توضع ظاہر کی کہ ولی لیکس ہمارے مطالبات کا احترام کرے گا۔ اس کے ساتھ ہی ترجمان نے خبردار کیا کہ اگر وکی لیکس نے ہمارا مطالبہ تسلیم نہ کیا تو اس کے خلاف دیگر اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔