مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ........متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام تقریب

مسلم لیگ ن کی کامیابی پر ........متحدہ عرب امارات کے زیراہتمام تقریب

حالیہ انتخابات میں جس طرح عوام الناس نے مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کو جس طرح بھاری مینڈیٹ سے کامیاب کرایا ہے وہ اس بات کی دلیل ہے کہ پاکستان کے ذی شعور عوام مسلم لیگ ن پر اعتماد کرتے ہیں اور اسے ہی پاکستان کی مخلص جماعت سمجھتے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے پہلے بھی دو مرتبہ عوام کی خدمت کی ہے انشاءاللہ اب بھی عوام کی خدمت کرے گی جبکہ محمد نواز شریف کے اقتدارمیں پاکستان ہر طرح سے محفوظ اور مضبوط ملک بنے گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے زیر اہتمام ہونے والی ایک تقریب میں کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے صدر چودھری محمد الطاف، گلف ریجن کے صدر چودھری نور الحسن تنویر اور چودھری محمد شفیع نے کیا تھا۔ تقریب میں مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے رہنماﺅں شیخ محمد عارف، چودھری عبدالغفار، چودھری خالد بشیر، چودھری محمد شفیع، عبدالوحید پال، ملک ریاض، ملک شہزاد، چودھری محمد صدیق، ملک دوست محمد اعوان، جان قادر، امین اللہ، چودھری محمد انور مومن خان درانی، راجہ ظہیر سملالوی، چودھری محمد فاروق، محمد افضل بھٹی، آفتاب احمد چودھری، نصر اقبال ہاشمی، مرزا اقبال، رحمٰن اللہ لونیری، شہزادہ خان، سلیمان خان، محمود خان، چودھری عامر عارف، چودھری شوکت، خالد محمود بھٹی، چودھری محمد نعیم، سید ذوالفقار شاہ، ڈاکٹر محبوب احمد، محمد یونس پراچہ، طارق وحید، راجہ ابوبکر، سہیل عامر گھمن، نبیل ظفر، غلام محمد گوندل، محمد گلزار، حاجی محمد یاسین، شبیر اقبال اور زبیر میر کے علاوہ بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ تقریب ہذا میں پاکستان پیپلزپارٹی شارجہ کے سابقہ رہنما چودھری ظفر اقبال کی پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان پیپلزپارٹی کو خیر باد کہہ کر پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کے موقع پر چودھری ظفر اقبال نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے کچھ نظریاتی اختلافات کی وجہ سے انہوں نے پیپلزپارٹی کو خیر باد کہا ہے جبکہ انہوں نے نواز شریف کی قیادت اور مسلم لیگ ن کو دل سے قبول کیا ہے۔ چودھری ظفر اقبال نے کہا کہ درمیان کا کچھ عرصہ انہوں نے پی پی پی کے ساتھ گزارا ہے جبکہ ”قرض اتاروں ملک سنوارو“کی سکیم میں ایک لاکھ ڈالر بطور عطیہ دینے والے پاکستانی ہیں۔ چودھری ظفر اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہر لحاظ سے مکمل اور جامع سیاسی جماعت ہے جب کہ محمد نواز شریف صحیح معنوں میں منجھے ہوئے عظیم سیاستدان ہیں جو پاکستان کے ساتھ واقعی مخلص ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن ہی ہر لحاظ سے ملکی دفاع مضبوط کر سکتی ہے اور ملک میں معاشی انقلاب لا سکتی ہے۔ چودھری ظفر اقبال نے کہا کہ وہ اپنے بے شمار ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل ہو چکے ہیں اور دامے درمے سخنے مسلم لیگ ن کے ساتھ ہیں اور محمد نواز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں۔ یاد رہے کہ چودھری ظفر اقبال پاکستان پیپلزپارٹی متحدہ عرب امارات کے انتہائی متحرک اور فعال کارکن رہے ہیں جبکہ محترمہ بے نظیر کے انتہائی قابل اعتماد ساتھی ہونے کا بھی اعزاز ان کو حاصل ہے۔ چودھری ظفر اقبال کے ساتھ ساتھ چودھری آفتاب اقبال نے بھی اس موقع پر مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی ہے۔ تقریب سے چودھری نور الحسن تنویر، چودھری خالد بشیر، چودھری محمد شفیع، چودھری محمد صدیق، امین اللہ، غلام مصطفی مغل اور شیخ محمد عارف نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ صبح کا بھولا اگر شام کو واپس آ جائے تو اسے بھولا نہیں کہتے لہذا ہم مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم پر چودھری ظفر اقبال کو خوش آمدید کہتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ وہ اپنے اصلی گھر واپس آ گئے ہیں۔ مقررین نے کہا کہ محمد نواز شریف کے وزیراعظم بننے سے ملک میں ترقی اور معاشی انقلاب کی لہر آ چکی ہے۔ ملک و قوم کی بہتری عوام کو ریلیف دینے اور ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہنگامی اور جنگی بنیادوں پر کام شروع ہو چکا ہے۔ جس کے ا ثرات بہت جلد ظاہر ہونا شروع ہو جائیں گے تاہم سب کو چاہئے کہ وہ اپنے اپنے حصے کا فرض ادا کریں۔ باہمی اختلافات بھلا دیں اور محمد نواز شریف کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ ملک موجودہ بحرانوں سے باہر نکل سکے۔