بھٹو خاندان نے ملک و ملت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں: منیر احمد ملک

پیرس (بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر رہنما¶ں اور عہدیداران نے پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 31 ویں برسی کے موقع پر پیرس کے ایک مقامی ریسٹوران میں ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا۔ جلسہ کی صدارت پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر شاہد فاروق لنگڑیال نے کی۔ مہمانان خصوصی سابق صدر پی پی پی فرانس جناب زاہد اقبال خاں ن کی۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض سابق جنرل سیکرٹری اور موجودہ نائب صدر سینئر رہنما پی پی پی جناب منیر احمد ملک نے ادا کئے۔ جنرل سیکرٹری پی پی پی جہانگیر بدر نے ٹیلیفونک خطاب کیا جلسے کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ تلاوت فاروق احمد فاروقی اور نعت رسولِ مقبول جناب محمد عاصم پڑھی۔ منیر احمد ملک نے اپنے ابتدائیہ کلمات میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ان کے خاندان کا پورے پاکستان پر عظیم احسان ہے اور بھٹو خاندان سے محبت پاکستان سے ہے۔ رضا خان ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان میں بھٹو خاندان کے علاوہ کوئی ایسا خاندان نہیں جس کے اتنے افراد کی قربانی ملک و ملت کیلئے دی ہو۔ پیپلز مسلم لیگ نے صدر زاہد ہاشمی نے اپنے خطاب میں کہا کہ قائد اعظم کے بعد اگر پاکستان کو قیادت ملی تو وہ بھٹو شہید کی صرت میں ملی۔ ندیم ممتاز مہوٹہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کا جلسہ فرانس کی سیاسی تاریخ میں ایک نیا موڑ ہے۔ آج بھٹو شہید کی شہادت کا دن مناتے ہوئے ہم عہد کرتے ہیں کہ مفاد مفاد پرستوں اور ان تمام لوگوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھیں گے جنہوںنے اپنے مفاد کی خاطر پارٹی کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ مہمان خصوصی زاہد اقبال خاں نے کہا کہ بھٹو صاحب شرو سے ہی قوم کے لئے جان دینے کا جذبہ رکھتے تھے۔