معروف شخصیت سے ایک ملاقات

صحافی  |  وقار ملک
معروف شخصیت سے ایک ملاقات

دنیا میں لا تعداد این جی اوز تنظیموں فرقوں اور سوسائٹیز نے اپنی مدد آپ کے تحت خدمت خلق کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ جن میں بے شمار کامیابی سے اپنے منصوبوں پر عمل پیرا ہیں۔ لیکن دنیا میں ایسے افراد بھی شامل میں جو عیش و عشرت کی زندگی گزار سکتے ہیں۔ دیار غیر میں رہ کر دنیاوی زندگی کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی وہ دنیا کے مشہور المعروف ملک میں رہ کر بھی اپنی سوہنی دھرتی پاکستان اور وہاں کی عوام سے پیار کرتے ہیں وہ اپنوں میں رہ کر ہی اپنی زندگی کوخوشحال بنانے کے متمنی ہوتے ہیں ان کے نزدیک دیار غیر میں عیش و عشرت کی اہمیت نہیں ہوتی وہ صرف اور صرف خدا کی خوشنودی کے لئے اپنے آپ کو وقف کر چکے ہوتے ہیں میری ملاقات فرانس کی معروف شخصیت ناصر عباس تارڑ سے ہوئی جو فرانس ہی نہیں یورپ کی ایک جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ عوام میں دن بدن ان کا بڑھتا ہوا خلوص اور پیار اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ صدق دل سے عوام کی خدمت اور خداکی خوشنودی کے حصول کے لئے کمربستہ ہو چکے ہیں۔ناصر عباس تارڑ نے اپنی سیاسی زندگی کا آغاز مسلم لیگ ن سے کیا اور یورپ میں مسلم لیگ ن کو ایک مضبوط قلعہ بنا دیا۔ لوگ آپ کے اشارے پر ن لیگ میں شامل ہونے لگے آپ نے ن لیگ اور جمہوریت کے لئے دن رات ایک کر دیا۔ انہوں نے میاں محمد نوازشریف کی کامیابی کے لئے یورپ بھر کے دورے کر کے عوام کو انتخابات میں ن لیگ کو ووٹ دینے کی زبردست مہم چلائی حتیٰ کہ گجرات جہلم کے گرد و نواح لوگوں کو ن لیگ کی دعوت دی اور کامیاب جلسوں کا استفسار کیا جس سے ناصر عباس تارڑ اپنے بھائیوں اور فیملی کے ذریعے خدمت خلق کے کاموں میں بڑھ کر حصہ لے رہے ہیں تاکہ پاکستان کے عوام کو ترقی و خوشحالی کی طرف لایا جا سکے۔ تعلیم کے شعبے میں حکومت پاکستان کا ساتھ دیا جا سکے۔ انہوں نے پروجیکٹ برائے تعلیم اور ووکیشنل سنٹر کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ناصر عباس تارڑ گجرات منڈی بہاﺅ الدین کے بعد رفتہ رفتہ پاکستان میں تعلیم صحت کا جال بچھانے کا جذبہ رکھتے ہیں آپ کی خواہش ہے کہ پاکستان کو فرانس اور یورپ کی طرز پر ترقی دی جائے جس طرح یورپ کی عوام خوشحال ہیں پاکستان کے عوام بھی خوشحالی کی زندگی گزاریں ناصر تارڑ سمجھتے ہیں کہ پاکستان اور پاکستانی عوام کو میاں برادران ہی ترقی خوشحالی کی طرف راغب کر سکتے ہیں کیونکہ آپ کے دل عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میاں برادران ملک وقوم کے ساتھ مخلص ہیں اپنے مذہب سے پیار کرتے ہیں۔ آپ کے دل میں خدا کا خوف ہے یہی وجہ ہے کہ آپ نے اقتدار میں آ کر کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیا اور نہ ہی اس پر یقین رکھتے ہیں۔ آپ ملک کی ترقی چاہتے ہیں اور قوم دیکھے گی کہ میاں برادران کے دور حکومت میں ملک ترقی کرے گا۔
مہر ندیم اختر اور وقار ملک
کی راشد بٹ کی عیادت
سلاﺅ/ ممتاز سیاسی سماجی شخصیت مہر ندیم اختر اورنامورصحافی وقار ملک نے گذشتہ روز برطانیہ کی ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت و سابق میئر سلاﺅ راشد بٹ کے گھر جا کر ان کی عیادت اور صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ راشد بٹ کی ملکی وقومی خدمات قابل قدر و قابل تحسین ہیں آپ نے ہر موقع پر اور ہر سطح پر عوام خدمت بالخصوص پاکستان اور برطانیہ کی تعمیر و ترقی کے لئے گراں قدر خدمات سرانجام دیں جو قابل فخر ہے۔ آپ جیسی شخصیات کا ہمارے درمیان رہنا حوصلہ افزا ہے۔ اس موقع پر راشد بٹ نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد ہی خدمت اور فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لنیا اور وہ اس نیک مقصد کے لئے ہمہ تن جدوجہد کرتے رہیں گے۔ اور کبھی پیچھے نہیں ہٹیں گے راشد بٹ نے ان تمام مہمانوں عزیزوں‘ دوستوں کا شکریہ ادا کیا۔ جو ان کی تیمار داری کےلئے تشریف لائے۔