ارشادات : حضرت عثمانؓ

صوبہ کے حاکموں سے فرمایا تم پر لازم ہے کہ اسلام اور شریعت  اسلامیہ کی پابندی کرو‘ عذر اور فریب دہی سے بچو ،مختلف شہروں اور صوبوں کے تمام مسلمانوں کے نام ’’تم دنیا کی طرف التفات  نہ کرو۔ خبردار کہیں دنیا  تم کو تمہارے اصل کام سے غافل نہ کر دے۔ ہر  ایک شخص کا اس کی قدر  و منزلت کے مطابق لحاظ  کیا جائے۔ اللہ کے سوا اور کسی طرف سے راستہ نہیں ہے۔  دنیا کی محبت دل کا اندھیرا ہے اور دین کی محبت دل کا نور ہے۔جو دنیا سے محبت نہیں کرتا اللہ اس سے محبت کرتا ہے۔  جو لوگوں سے لالچ نہیں کرتا  لوگ اس سے محبت کرتے ہیں۔
جو گناہوں کو چھوڑ دیتا ہے۔ فرشتے اس سے محبت کرتے ہیں۔مریض کی مزاج پرسی فضیلت  ہے اور اس کی فضیلت پر عمل کرنا فرض ہے۔نیک اور اچھے  آدمی کی نشانی یہ ہے کہ وہ ایسے لوگوں کی صحبت میں رہے۔ جن سے دین اسلام  ہو۔
محمد رمضان گوہر