مٹن اسٹو ,ونیلا آئسکریم
مٹن اسٹو
اجزائ۔بکرے کا گوشت :ایک کلو۔نمک:حسب ذائقہ۔لہسن کے جوئے (کچلے ہوئے) آٹھ سے دس عدد۔ادرک(باریک کٹی ہوئی) ایک سے دو کھانے کے چمچ۔پیاز(موٹی کٹی ہوئی) ڈیڑھ کلو۔ثابت دھنیا:ایک کھانے کا چمچ۔سفید زیرہ:ایک کھانے کا چمچ۔ثابت لال مرچیں : دس سے بارہ عدد۔تیز پات:ایک سے دو عدد۔دار چینی:ایک سے دو انچ کا ٹکڑا۔ثابت کالی مرچیں :چھ سے آٹھ عدد۔بڑی الائچی:تین سے چار عدد۔دہی:ایک پیالی۔کوکنگ آئل:تین چوتھائی پیالی۔ترکیب:گوشت میں نمک،ادرک،لہسن،پیاز،دھنیا،زیرہ،لال مرچیں ،تیز پات،دار چینی،کالی مرچیں ،بڑی الائچی ،دہی اور تین سے چار کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔گوشت کو دیگچی میں ڈال کر تیز آنچ پر پانچ سے سات منٹ تک پکائیں پھر آنچ ہلکی کر کے اتنی دیر پکائیں کہ گوشت اچھی طرح گل جائے،کوکنگ آئل ڈال کر اتنی دیر بھونیں کہ تیل علیحدہ نظر آنے لگے ،تین سے چار منٹ ہلکی آنچ پر پکا کر چولہے سے اتار لیں ۔
ونیلا آئسکریم
اجزائڈبل کریم(دو پیالی)۔دودھ (دو پیالی)۔انڈے:چار عدد(زردی الگ کر لیں )۔شکر(تین چوتھائی پیالی)۔ونیلا ایسنس(حسب ضرورت)۔ترکیب:نان اسٹک پین میں دودھ اور کریم ڈال کر درمیانی آنچ پر پکائیں اور لکڑی کے چمچے سے مکس کریں پیالے میں انڈے کی زردی،ونیلا ایسنس اور شکر ڈال کر خوب پھنیٹیں ،اس کے بعد اس میں کریم اور آدھی پیالی دودھ کے آمیزے کو زردی میں ڈال کر بیٹر سے اچھی طرح مکس کریں اس کے بعد زردی والے آمیزے کو سوس پین میں گرم ہوتے ہوئے آمیزے میںشامل کر کے ہلکی آنچ پر آٹھ منٹ تک پکائیں آمیزہ اتنا گاڑھا ہوجائے کہ چمچے پر اس کی کوٹنگ سی بننے لگے تو سوس پین کو چولہے سے ہٹا لیں آمیزے کو چھان کر سانچے میں ڈالیں اور ڈھانپ کر فریزر میں رکھیں اس کے بعد نکال کر بیٹر سے پھینٹ کر دوبارہ چھ سے آٹھ گھنٹے کے لئے فریزیز میں رکھ دیں مزیدار آئسکریم تیار ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چائنا گراس چاکلیٹ
اجزائ۔ککنگ چاکلیٹ:150گرام۔دودھ:500گرام۔چینی:حسب ضرورت۔چائنا گراس:دس سے پندرہ گرام۔ترکیب:ککنگ چاکلیٹ کو بھاپ کی مدد سے نرم کر لیں اس کے بعد ایک برتن میں علیحدہ سے دودھ ابال لیں اس میں چینی شامل کریں حسب ضرورت اس میں چائنا گراس شامل کریں دودھ میں جب چائنا گراس مکمل طور پر حل ہوجائے تو اس آمیزے کو نرم چاکلیٹ میں شامل کر دیں اس کو اچھی طرح سے ملا لیں جب یہ یک جان ہوجائیں تو اس کی چھوٹی پیالی میں رکھ کر فریج میں رکھ دیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مچھلی اور میتھی پالک کا ساگ
اجزائ:مچھلی سنگھاڑا/راہو ایک کلو۔پالک:دو کلو۔لہسن،آدھا پاﺅ۔میتھی:ایک پاﺅ۔پیاز :آدھا پاﺅ۔نمک مرچ:حسب ذائقہ۔ترکیب:پالک اور میتھی کو علیحدہ علیحدہ باریک کاٹ لیں، میتھی کو دھو کر رکھ لیں اور پالک کو اچھی طرح دھو کر ابال لیں اور پھر سل پر باریک پیس لیں۔ مچھلی کو دھو کر لہسن اور نمک سرخ مرچ پیس کر لگا دیں اوردو سے چار گھنٹے تک پڑا رہنے دیںپھر گھی میں تل کر مچھلی نکال لیں۔ گھی مصالحہ والا علیحدہ رکھ لیں اب پیاز سرخ کریں اور نمک مرچ ڈال کر مصالحہ بنائیں اس میں میتھی ڈال دیں اور خوب بھونیں یہاں تک کہ میتھی کا رنگ بدل جائے اب اس میں مچھلی والا گھی ،مصالحہ پالک سب کچھ ڈال دیں اور تھوڑا سا بھونیں اور پھر ذرا سا پانی ڈال کر رکھ دیں اور سوئے ڈال کر دم لگا دیں ۔
اٹالین سیلڈ
اجزائ۔میکرانی (ابلی ہوئی ) دو کپ۔شملہ مرچیں :دو عدد(بیج نکال کر کاٹ لیں )۔ہری پیاز(چوپ کر لیں ) دو عدد۔گاجریں (چوپ کر لیں ) دو عدد۔انڈے (ابلے ہوئے) دو سے تین عدد۔کریم : دو کھانے کے چمچ۔لیموں کا رس:ایک چائے کا چمچ۔مایونیز:پانچ کھانے کے چمچ۔زیتون کا تیل:ایک چائے کا چمچ۔بند گوبھی(کدو کش کی ہوئی) ایک کپ۔پاپڑ(سرونگ کے لئے ) حسب پسند۔نمک،سفید مرچ پاﺅڈر:حسب ذائقہ۔ترکیب:ایک پیالے میں میکرونی،شملہ مرچیں ،ہری پیاز،گاجریں اور بند گوبھی ڈال کر مکس کر لیں ڈریسنگ تیار کرنے کے لئے ایک ،دوسرے پیالے میں کریم،لیموں کا رس،مایونیز،زیتون کا تیل،نمک ،سفید مرچ پاﺅڈر ڈال کر مکس کریں ۔اب تیار کی ہوئی ڈریسنگ کو سبزیوں اور میکرونی والے پیالے میں ڈالیں،مزیدار اٹالین سیلڈ تیار ہے سیلڈ باﺅل میں نکال کر ابلے ہوئے انڈے سے گارنش کر کے پاپڑکے ساتھ سرو کریں۔