ٹوٹکے
پیالیوں کے داغ
چائے کی پیالیاں بھی اگر کبھی دھبے دار ہو جائیں تو ان کو صاف کرنے کے لئے کپڑے کی گدی پر نمک اور سوڈا لگا کر پیالی پر ملیں گدی کو نم آلود کر لیں پھر صاف پانی اور واشنگ پاﺅڈر سے دھو لیں دھبے دور ہوجائیں گے۔سوڈا گھریلواستعمال کے لئے ایک مفید اور سستی چیز ہے دو چار روپے کا سوڈا منگوا کر رکھیں تاکہ کچن کے سنک کی نالی بند ہو یا پیالی کا داغ صاف کرنا ہوتووقت پر اس کا استعمال کیا جا سکے۔
چاولوں کو محفوظ کریں
نئے چاولوں میں نمک ملا کر رکھ دیا جائے تو ان میں کیڑا نہیںلگتا،سال بھر چاول پڑے رہیں تو وہ پرانے ہو کر خوب اچھے پکتے ہیں اور پھولتے بھی اچھے ہیں چپکتے بھی نہیں ۔
چاولوں کی رنگت
چاولوں کو ابالتے وقت اس میں ایک چمچ لیموں کا رس ڈالنے سے ان کی رنگت صاف اور چاول خوشبو دار ہو جاتے ہیں ،چاولوں کو ابالنے والے پانی میں چائے کے چمچ برابر سفید سرکہ ملا دیا جائے تو اس سے چاول پکنے کے بعد جڑتے نہیں ،چاولوں کا پانی نچوڑ نے کے بعد یا پلاﺅ کو دم پر رکھتے وقت احساس ہو کہ چاول سخت رہ گئے ہیں تو کوئی کپڑا یا اخبار گیلا کر کے ڈھکن کے اندر رکھیں اور پھر دم دیں تو چاول نرم ہو جائیں گے۔اگر دم پر رکھتے وقت احساس ہو کہ چاول ذرا نرم ہوگئے ہیں تو خشک کپڑا یا اخبار تہہ کر کے ڈھکن کے اندر رکھ دیں نمی جذب ہو جائے گی۔
۔۔۔۔۔