روشنی کے مینار

٭ جس دل میں دنیا کا لالچ، حسد، عزت کی خواہش ہو اس میں حکمت کیسے آ سکتی ہے؟
٭ اپنی زندگی میں اگر کچھ پانا چاہتے ہو تو جدوجہد کرنا سیکھو کیونکہ کچھ پانے کے لئے بہت کچھ کھونا پڑتا ہے۔ 
٭ خوش نصیب وہ ہے جو اپنے نصیب پر خوش ہے۔ 
٭ آسمان پر نظر ضرور رکھو مگر یہ نہ بھولو کہ پیر زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں۔ 
٭ موت ایک بے خبر ساتھی ہے۔ 
٭ عقل مند ہمیشہ غم و فکر میں مبتلا رہتا ہے۔ 
٭ دوستی ایک خود پیدا کردہ رشتہ ہے۔ 
٭ گناہوں پر نادم ہونا ان کو مٹا دیتا ہے اور نیکیوں پر مغرور ہونا ان کو برباد کر دیتا ہے۔