اکادمی ادبیات پاکستان کے زیر انتظام تقریب
اکادمی ادبیات پاکستان کے زیرانتظام ’’ماہنام اردو ڈائجسٹ‘‘ کے شمارہ مئی 2015ء کی تعارفی تقریب کا انعقاد بدھ13 مئی 2015ء ہوا۔ ڈاکٹر اختر شمار صدر شعبہ اردو ایف سی کالج یونیورسٹی کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں ادبی اور صحافتی دنیا کی ممتاز شخصیات قومی زبان اردو کے فروغ‘ پاکیزہ معاشرے کی تشکیل اور مقدس اقدار کی ترویج میں ماہنامہ ’’اردو ڈائجسٹ‘‘ کے کردار اور اہمیت پر اظہارخیال کیا۔ایسی ہی ایک تقریب منگل پانچ بجے سہ پہر 19 مئی 2015ء دفتر اکادمی ادبیات واقع 203 آصف بلاک گلی نمبر 2 علامہ اقبال ٹائون لاہور (نزد پائلٹ ہائی سکول وحدت روڈ لاہور) میں ہوئی۔