تین روزہ کنونشن

تین روزہ کنونشن

مکتوب دبئی : طاہر منیر طاہر

راس الخیمہ میں منعقد ہونے والے تین روزہ کنونشن میں میمن کمیونٹی کی بھرپور شرکت،پاکستان بزنس کونسل دوبئی کے صدر احمد شیخانی،ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے نائب صدر منتخب،میں میمن کمیونٹی کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کروں گا۔متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا تین روزہ کنونشن ہوا جس میں امارات بھر اور دنیا کے مختلف ممالک سے میمن کمیونٹی کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن دنیا بھر میں میمن برادری کی نمائندہ جماعت ہے، جو مختلف ممالک میں عرصہ دراز سے اپنی کمیونٹی کی بھرپور خدمت کر رہی ہے۔ ورلڈ میمن آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے متعدد منصوبے چل رہے ہیں جس سے کمیونٹی کے ہر فرد کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔راس الخیمہ میں ہونے والے سہ روزہ کنونشن میں آرگنائزیشن کے صدر سولی نور محمد نے WMO کے اغراض و مقاصد اوراس کے تحت انجام پانے والے کاموں پر روشنی ڈالی۔کنونشن میں شبیر مرچنٹ، محمد اقبال داﺅد، عارف پولانی، شعیب اسماعیل ، اعجاز احمد، نوشاد غنی، ایچ ایم شہزاد اور دیگر بہت سے لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے پاکستان نے بزنس کونسل دوبئی کے صدر احمد شیخانی کو اس کی کمیونٹی کےلئے بیش بہا خدمات کے پیش نظر ورلڈ میمن آرگنائزیشن کا نائب صدر منتخب کرلیا گیا۔نائب صدر منتخب ہونے پر احمد شیخانی نے میمن کمیونٹی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس پر میمن کمیونٹی نے ان پر اعتماد کیا ہے اور اس عہدہ سے نوازا ہے وہ ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے اور میمن کمیونٹی کی فلاح و بہبود کےلئے اپنا کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر کمیونٹی کے ارکان نے احمد شیخانی کو نیا عہدہ ملنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ اپنی خدا داد صلاحیتوں کے بروئے کار لاتے ہوئے WMO کےلئے مثال قائم کریں گے ۔