پاک سرزمین پارٹی 2018کے الیکشن میں بھرپور حصہ لے گی
PSP بہت کم عرصہ میں مقبول ہونے والی جماعت ہے،اگلے ماہ کینڈا اور آسٹریلیا میں تنظیم سازی مکمل کرلی جائیگی، شمشاد صدیقی کا خطاب
پاک سرزمین پارٹی PSP پاکستان کی وہ واحد سیاسی جماعت ہے جو نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی بہت کم عرصہ میں مقبول ہوگئی ہے۔ گلف ایجن ، مڈل ایسٹ اور یورپ میں بھیPSP کی تنظیمیں بن گئی ہیں اور پاکستان کے مخلص لوگPSP میں شامل ہورہے ہیں،بیرون ملکPSP کی تنظیمیںPSP کو پاکستان میں سپورٹ کریں گی اور PSP کا ووٹ بینک بڑھانے میں مدد کریں گی۔ تنظیموں کو مزید فعال بنانے کے لئے اگلے ماہ کینڈااور آسٹریلیا میں باقاعدہ PSP کی تنظم سازی کی جائے گی جبکہ مڈل ایسٹ میں پہلے ہیPSP بہترین کام کررہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار شمشاد صدیقی چیف آرگنائز {ِPSP مڈل ایسٹ نے گزشتہ دوبئی میں منعقدہPSP کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میںPSP متحدہ عرب امارات کے چیف آرگنائزر محمد عاطف و دیگر لیڈران محمد اکرم، محمد فیصل نظیم چوہدری جواد شیخ اور ثاقب چودھری نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔متذکرہ لیڈران نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہPSP کی اعلی قیادت مصطفی کمال اور انیس قائم خوانی ملک و قوم کے ہمدرد لوگ ہیں جو استحکام پاکستان کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہے ہیں ہمPSP اوورسیز کے ارکان انیس قائم خانی اور مصطفی کمال کے ساتھ ہیں،ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اس موقع پر واضح کیا گیا کہPSP کسی بھی جماعت کے ساتھ الحقاق نہیں کرے گی بلکہ اپنے پلیٹ فارم سے2018کے انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
مقررین نے کہا کہ ہر وہ شخص جو پاکستان سے پیار کرتا ہے اسے چاہیے کہ وہ پیار کے اظہار کے طور پرPSP میں شامل ہو اور ایک قوم کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔