سلاؤ میں سالانہ تقریب

برسلز: وقارملک

پاکستان کی تعمیر کرنے کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔ مقامی سیاست میں حصہ لے کر ہم جہاں اپنا مقام بنا سکتے ہیں وہاں پاکستان کی اہمیت میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے سلاؤ کی ممتاز سماجی سیاسی نوجوان شخصیت چودھری ذوالفقار کی طرف سے منعقدہ تقریب میں کہا جس کی مہمان خصوصی سلاؤ کی لارڈ میئر عشرت شاہ اور ممبر آف صوبائی اسمبلی آصف محمود نے نامور شعلہ بیان مقرر میر ندیم اختر نے کہا کہ اصل جمہوریت کے قیام سے ہی ملک ترقی کرتا ہے۔ قائداعظم اور علامہ اقبال کے خوابوں کی تعمیر کے لیے ہم سب کو اپنا اپنا کردارادا کرنا ہو گا اوراپنا احتساب کرنا ہو گا تاکہ ایک احتساب کا عمل شروع ہو اور ہم اپنے ملک کی تعمیر کر سکیں۔ پبلک ایڈٹرسٹ کے چیئرمین ناصر تارڑ نے کہا کہ ہمیں ان افراد اور ممالک کا سوچنا ہے جو بھوکے ہیں جن کے سروں پر چھت نہیں جو بے سہارا بے آسرا ہیں یا جن ممالک میں اتنی سکت نہیں کہ وہ بنیادی سہولیات عوام کو دینے سے محروم ہیں۔ ہمیں انسانیت کی خدمت کا لائحہ عمل تیار کرنا ہو گا۔ چودھری ذوالفقار نے کہا کہ پاکستان لاتعداد قربانیوں سے حاصل ہوا ہے اس کی حفاظت بھی ہمیں کرنی ہے۔پاکستان کو مسائل کی دلدل سے باہر نکالنا ہے تاکہ ہم دنیا میں اپنا سر اٹھا کر چلیں۔ آج برطانیہ سمیت دیگر ممالک میں پاکستانی کشمیری اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور اہم ذمہ داریوں پر فائز ہیں جو ایک بڑی کامیابی ہے۔ ہمیں مقامی سیاست میں حصہ لینا ہو گا۔ عشرت شاہ کا ساتھ نبھانہ ہو گا ساتھ دینا ہو گا تاکہ یہ مزید ترقی کریں اور پاکستان کا نام بلند کریں۔ انہوں نے آصف محمود کی خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آصف محمود جیسے نوجوان پر فخر کیا جا سکتا ہے جنہوں نے ہر سطح پر اوورسیز پاکستانیوں اور نوجوان نسل کے مسائل اجاگر کئے۔ ملک وقار اسلام نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بیرونِ ممالک مقیم پاکستانی پاکستان کاسرمایہ ہیں۔ خوشی اس بات کی ہے کہ پاکستان دن بدن ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ آج ہمارے درمیان ریٹائرڈ لارڈ میئرز کی ایک تعداد موجود ہے اور حاضر سروس لارڈ میئر میں عشرت شاہ بھی جو پاکستان کی بیٹی بن کر ابھریں جبکہ دوسری طرف پاکستان کا نوجوان آصف محمود پاکستان کا بیٹا بن کر پاکستان کا نام اور مقام بلند کر رہا ہے اور عوام کے مسائل کی نشاندھی کر رہا ہے۔ یہی جمہوریت کا حق ہے۔ ہماری نوجوان نسل کو آگے بڑھنا چاہیے تاکہ مثبت سیاست کو رواج دیا جا سکے۔ آصف محمود ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب پاکستان میں امن کا قیام اور ترقی کا ایک سیلاب آئے گا۔خیبر پختونخواہ کی ایک مثال قائم کر دی گئی ہے اس کے ثمرات رہتی دنیا تک محسوس کئے جائیں گے۔ ہمارا مقصد حیات انسانیت کی خدمت ہے۔عوام خوشحال ہوں گے تو ملک ترقی کرے گا۔ پاکستان ہمارے لئے اہم ہے سیاست کے ذریعے ہی پاکستان کو دنیا میں بلند کرنا ہے۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب اتحاد قائم کریں اور متحد ہو کر جدوجہد کریں۔
عشرت ناز نے کہا کہ میرے لیے یہ ایک بڑا اعزاز ہے کہ بحیثیت میئر کمیونٹی کی خدمت کروں کمیونٹی نے مجھے پیار دیا حوصلہ دیا جس سے میرے جذبات میں اضافہ ہوا اور میں مزید کمیونٹی کی خدمت کرنے کے لیے آگے بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں پاکستان ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہے وہاں برطانیہ بھی ہمارا ملک ہے۔ ہمیں ان دونوں ممالک کی بہتری ترقی کے لئے کام کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری آزادی کے لیے تڑپ رہے ہیں۔ ہمیں ان کی آزادی کے لیے بھی جدوجہد کرنا ہو گی۔ عشرت شاہ نے کہا کہ پوری کمیونٹی ذاتی گروہی لسانی اختلافات سے باہر نکل کر یکجا ہو جائیں تاکہ ہم سب متحد ہو کر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے کام کر سکیں۔ ہمیں مقامی سیاست میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہو گا جس سے ہمارے وقار میں اضافہ ہو گا۔ انہوں نے چودھری ذوالفقار کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے خوبصورت تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے اختتام پر نامور سماجی شخصیت چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔