مسلم فورم کے زیراہتمام تقریب

مسلم فورم کے زیراہتمام تقریب

ایڈن مسلم گرلز سکول زمبت جلد اپنا مقام بنایااورتعلیم کے میدان میں دن بدن ترقی کی۔ ان خیالات کے اظہار مقررین نے ایڈن سکول میں منعقدہ ایوارڈ تقسم سے کیا۔کورنٹری مسلم فورم کے زیراہتمام تقریب میں مقررین نے کہا کہ ایڈن سکول کی تعمیر اور اس کی ترقی میں ان تمام افراد ٹرسٹ اور این جی اوز کا کردار ہے۔ جنہوں نے ایڈن کی بنیاد رکھنے میں کردارادا کیا۔ کورنٹری میڈلینڈ کے پولیس سارجنٹ مسٹرمسن ، کورنٹری کونسل کے لیڈر جارج اور ڈپٹی لیڈر کورنٹری کونسل نے کہا کہ قوموں کی تعمیر تعلیم سے جڑی ہوتیں ہیں مسلم طالبات نے اور ایڈی سکول کی انتظامیہ نے شبانہ روز محنت کرکے اپنا مقام بنایااور سکول کو چار چاند لگا دیئے۔آج ایڈن مسلم گرلز سکول کو دیکھ کر یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ دنیا میں کوئی کام مشکل نہیں صرف ہمت اور جرا¿ت کے ساتھ ساتھ مخلصانہ کاوشیں کیں جائیں ہم امن و بھائی چارے کو فروغ دیں تاکہ ایک پر امن معاشرہ جنم دے ہمیں اپنی نوجوان نسل کی تعمیر کرنی ہے نوجوان مستقبل کے معمار ہیں جن کی بہترین تعلیم اور نشونما سے ایک صحت مند معاشرے کا قیام عمل میں لایا جاسکتا ہے،انہوں نے کورنٹری مسلم فورم کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ خدمت کے جذبے کو سراہا فورم کے راہنما غلام محمد وہیرا نے کہا کہ ہمارا مقصد نوجوان نسل کو اسلام کی اصل تعلیم سے روشناس کرانا ہے نوجوان بچیوں کے لیے سکول کا قیام اور اس کی کامیابی میں مختلف شخصیات اور این جی اوز ٹرسٹیز نے حصہ لیا اور آج حکومت کے تعاون سے اس کا اپنا ایک مقام بن گیا جو ایک اہم پیش رفت ہے سکول کے گورنر محمد شیخو نے کہا کہ سکول کا قیام اور اس کا مقصد نوجوان بچیوں کی اخلاقی، اسلامی ، تعمیر تھی الحمد اللہ اس میں کامیابی حاصل ہوئی ہمیں اپنے کردار سے اپنا مقام بنانا ہے تاکہ مسلم کمیونٹی کا اپنا ایک مقام بنے ہمیں آپس میں پیار محبت قائم کرنا ہوگا نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے اقدامات کرنا ہوں گے اس موقع پر کوئیز برطانیہ کی طرف سے
کورنٹری مسلم فورم کی خدمات پر ایوارڈ دیا گیا جسے ایڈن سکول کے گورنر نے وصول کیا اور ازاں کورنٹری کونسل کے کونسلرز، محمد نعیم خاں، کامران خان، پروفیسر اختر روئیس علی نے کہا کہ ایڈن سکول مسلم کمیونٹی کیلئے ایک بڑا تحفہ ہے جس کے قیام سے نوجوان بچیوں کو اسلامی تعلیم و اسلامی روایات سے آگاہی ملتی ہے جس سے ایک صحت مند مسلم کلچر کا قیام عمل میں لانے میں مدد ملے گی سکول نے کم وقت میں بڑی کامیابی حاصل کی جو انتہائی حوصلہ افزاءہے سکول کی انتظامیہ مبارک باد کی مستحق ہے۔ جنہوں نے بچیوں کی خوبصورت انداز میں تعمیر کی ہمیں ایسے سکولوں کی مزید ضرورت ہے تاکہ اسلام کا اصل چہرہ دیکھا جاسکے انہوں نے مسلم فورم کو کوئین ایوارڈ ملنے پر مبارک باد اور اس توقع کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اپنی روایات قائم رکھتے ہوئے انسانیت کی فلاح و بہبودکیلئے خدمات سرانجام دیتے رہیں گے ممتاز کشمیری و کمیونٹی راہنما صحافی چوہدری اللہ دتہ نے کہا کہ ایڈن سکول نے ہمارے سر فخر سے بلند کردیئے سکول کی انتظامیہ اور بچیاں مبارک باد کے مستحق ہیں جنہوں نے تیز رفتاری کے ساتھ اپنے کردار سے اپنا مقام بلند کیا۔