ادارہ فروغ تعلیم کے زیراہتمام گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب

مقامی کالج میں ادارہ فروغ تعلیم پنجاب کے زیراہتمام گولڈ میڈل ایوارڈ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ جس میں مہمان خصوصی چودھری برجیش طاہرگورنر گلگت بلتستان وفاقی وزیر برائے امور کشمیرتھے ۔انہوںنے اپنے خطاب میں کہاکہ مسلم لیگی قیادت اورحکومت دونوں تعلیم کو پاکستان کی ترقی کا وسیلہ سمجھتے ہیں۔18 ویں آئینی ترمیم کے بعد تعلیم کا شعبہ صوبوں کے پاس آ چکا ہے اور میں یہ امید کرتا ہوں کہ صوبائی حکومتیں تعلیم کے فروغ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ افراد کی بہبود کے لئے خصوصی توجہ دیں گی۔ میں یہاں یہ اعلان کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں کہ آنے والے امتحانات میں جو طلبہ و طالبات اعلیٰ پوزیشنیں حاصل کریں گے، جن اساتذہ ، پرنسپلز کی کارکردگی بہتر ہو گی ، ان کو گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کی سیر کرائی جائے گی۔تقریب کے دیگر مہمانوں میں پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ جعفری پرنسپل نیشنل کالج آف آرٹس لاہور، سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ارم بخاری، سیکرٹری سکولز عبدالجبار شاہین ، پرنسپل کینئرڈ کالج ڈاکٹر رخسانہ ڈیوڈ، پرنسپل کوئین میری کالج پروفیسر ڈاکٹر عرفانہ مریم ، پرنسپل گورنمنٹ کالج گلبرگ ڈاکٹر فرزانہ سلیم ، ڈائریکٹر کالجز نسیم اختر انجم، ڈی سی او فیصل آباد نور الامین مینگل، ڈائریکٹر جنرل کالجز نصرت جمال ، وائس چانسلر ایجوکیشن یونیورسٹی لاہور فیض احمد ، ڈاکٹر طاہر تبسم سوزائی، ا یو ایس انٹر فیتھ ہارمنی ، جی ایم ترک ایئر لائن یونس میرٹ کے علاوہ صحافیوں گورنمنٹ کالجز کے ڈائریکٹر، پرنسپل ، ڈی سی او اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو سراہتے ہوئے ان کو گولڈ میڈل ایوارڈ دیئے گئے۔
فائنل99