معلومات
٭ اُلّو بڑی آنکھوں والا پرندہ ہے۔
٭ کیوی (kiwi) اور شتر مرغ دوڑنے والے پرندے ہیں۔
٭ بطخ تیرنے والا پرندہ ہے۔
٭ پینگوئن (penguin) برف پر رہنے والا پرندہ ہے۔
٭ ہُد ہُد یا وڈ پیکر (Woodpecker) ایسا پرندہ ہے جو درختوں کے تنوں کو کھود کر سوراخ بناتا ہے جس میں وہ رہتا ہے۔
٭ ہمنگ برڈ (Humming Bird) سب سے چھوٹا پرندہ ہے۔
٭ شاہین (Eagle) بڑے درختوں یا چٹانوں پر رہتا ہے۔ عام طور پر یہ اپنے کھونسلے دریاؤں اور جھیلوں کے قریب بناتا ہے۔ تاکہ وہ آسانی سے غوطہ لگا کر اپنی خوراک (مچھلی وغیرہ) کو پکڑ سکے۔
٭ ڈائینو سار جو آج کل دنیا سے ختم ہو چکے ہیں زمانہ قدیم میں یہ سب سے بڑے ریپٹائلز تھے۔
٭ وہیل (Whale) اور ڈولفن (Dolphin) ممالیہ جانور یعنی دودھ دینے والے جانور ہیں۔
٭ بلیو وہیل (Blue Whale) کو دنیا کا سب سے بڑا جانور مانا جاتا ہے۔ اس کی لمبائی تقریباً 35 میڑ اور وزن تقریباً 120ٹن ہوتا ہے۔
٭ نابینا/ اندھی انڈس ڈولفن جسے سوسو (susu) بھی کہتے ہیں جو پاکستان کی دریائی ڈولفن ہے۔ جو سوائے پاکستان کے دنیا میں اور کہیں نہیں پائی جاتی۔
رانا علی حمزہ