گائے کے پائے

اجزائ: پائے دو عدد صاف کروا کر ٹکڑے کر ڈالیں۔دہی دو پیالے۔لال مرچ کٹی ہوئے پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ۔دھنیا پسا ہوا ڈھائی کھانے کے چمچ۔ہلدی آدھا کھانے کا چمچ۔ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ۔گرم مصالحہ پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ۔لیموں دو عدد۔ہرا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گٹھی۔پیاز بڑی ڈلی باریک کٹی ہوئی دو عدد۔ہری مرچ چار عدد باریک کٹی ہوئی۔نمک حسب ذائقہ۔تیل دو پیالی۔ترکیب:سب سے پہلے پائے کو اچھی طرح سے دھو لیں ایک بڑی دیگچی میں تقریباً آدھے سے زیادہ پانی لیں اور اس میں ثابت لہسن کی دو ڈلیاں ڈال کر پائے ڈال دیں اور ابالنے رکھ دیں تقریباً چھ سات گھنٹے ابلے دیں۔جب اچھی طرح پائے گل جائیں تو جتنی بڑی ہڈیاں ہوں ان کو پھینک دیں گوشت اور ہڈیاں نکال کر الگ رکھ دیں یخنی کسی برتن میں چھان لیں۔اس دیگچی میں تیل ڈال کر پیاز براﺅن کر لیں پیاز جب براﺅن ہوجائے تو نکال کر باریک پیس لیں پسی ہوئی پیاز میں سب سے مصالحے دہی سمیے ملا کر گھی میںڈال دیں اور بھونیں پھر پائے ڈال کر یخنی ڈال دیں ہلکی آنچ میں توے پر دم کےلئے رکھ دیں۔جب تیل اوپر آجائے تو پائے تیارہیں اوپر سے ہرا مصالحہ اور لیموں کا رس ڈال دیں جتنا زیادہ دم پر رکھیں گے پائے اتنے ہی مزیدار ہوں گے۔
۔۔۔۔
ہنٹر بیف:
اجزائ: بیف دو کلو۔کلمی شورا دو چائے کے چمچ۔کالی مرچ تین چائے کے چمچ۔دار چینی دو عدد۔بڑی الائچی چار عدد۔لیمن جوس ایک چوتھائی کپ۔ترکیب: بیف کو اچھی طرح چاقو سے کٹ لگا لیں تاکہ مصالحہ اندر تک جا سکے اب لیمن جوس میں کلمی شورا ،کالی مرچ،نمک،بڑی الائچی کوٹ کر دار چینی ڈال کر مکس کرنے کے بعد گوشت کو اس میں ڈال کر رکھ لیں اب ہر گھنٹے بعد کانٹے سے گوشت کو کاٹ لیں دوسرے دن گوشت کو ہلکی آنچ پر پکنے کےلئے رکھ دیں جب گوشت گل جائے،پانی سوکھا کر گوشت کو گرائی کر لیں پھر پیش کریں۔
۔۔۔۔۔۔
آلو چنا ترکاری
اجزائ: آلو دو عدد۔چنے بوائل کئے ہوئے ایک کپ۔نمک ایک چائے کا چمچ۔لال مرچ ایک چائے کا چمچ۔زیرہ ایک چائے کا چمچ۔ہلدی ایک چوتھائی چمچ۔رائی دانہ ایک چوتھائی چمچ۔کلونجی ایک چوتھائی چائے کا چمچ۔میتھی دانہ ایک چوتھائی چمچ۔املی کا پیسٹ دو کھانے کے چمچ۔کارن فلور ایک کھانے کا چمچ۔ترکیب ۔آلو کو ابال لیں اسے پانی میں ہلکا سا میش کرکے چنے ڈالیں نمک،لال مرچ،زیرہ،رائی،کلونجی،میتھی دانہ،املی کا پیسٹ ڈال کر پکانے رکھ دیں پندرہ منٹ بعد اس میں کارن فلور ڈال کر گاڑھا کر لیں۔
۔۔۔۔۔۔۔
فرائی پراٹھے
اجزائ:سفید آٹا آدھا کلو۔چینی ایک چائے کا چمچ۔گھی تین کھانے کے چمچ۔تیل فرائی کےلئے۔نمک حسب ذائقہ۔ترکیب:2/1کلو سفید آٹا،ایک چائے کا چمچہ چینی،نمک حسب ذائقہ اور دو سے تین کھانے کے چمچے گھی شامل کر کے حسب ضرورت پانی کے ساتھ گوندھ لیں پھر اس کے پیڑے بنا لیں اور پوریوں کی طرح پتلا پتلا بیل لیں اب کڑاہی میں تیل گرم کرکے پراٹھوں کو تل لیں مزیدار فرائی پراٹھے تیار ہیں۔