دنیا میں کوئی چیز نکمی نہیں

علامہ اقبال نے ایک پہاڑ اور گلہری کے حوالے سے بچوں کیلئے ایک کہانی کو منظوم کیا۔ اس میں یہ بتایا کہ پہاڑ نے گلہری کو حقیر جانا کہ وہ ذراسی چیز ہے اور وہ اپنے آپ کو بڑا نہ کہے۔ اس پر گلہری نے کہا اے پہاڑ تو میری طرح چھوٹا نہیں۔ ہر چیز میں خدا کی قدرت ہے ۔ کوئی بڑا اور کوئی چھوٹا ہے۔ تو درخت پر چڑھ کر چھالیا نہیں توڑ سکتا میں یہ کام کر سکتی ہوں۔ لہذا بڑا ہونے کا غرور اچھا نہیں
نہیں ہے چیزنکمی کوئی زمانے میں
کوئی بڑا نہیں قدرت کے کارخانے میں
(بانگ درا) محمد رمضان گوہر