بدلتے موسم

سردی کا موسم آتا ہے جب
کوٹ سویٹر پہنتے ہیں سب
پھر نکلتے کمبل اور دوشالے
تھر تھر کاپتے ہیں سب گھر والے
تیز چلیں جب سرد ہوائیں
دھوپ کی کرنیں سب کو بھائیں
دور چلے گا اب چائے کا
ناشتہ ہوگا سری پائے کا
ابا جان بازار جائیں گے
فروٹ خشک میوہ لائیں گے
موسم اب بدل جائے گا
ساتھ بہاریں لائے گا
اس موسم کے کیا ہیں کہنے
چھٹی کریں گے کرکے بہانے
(عبدالرحمن ہمایوں مون لائٹ سکول سسٹم کوٹوار)