اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس حکومت کو مشکلات سے دوچار کر سکے گا؟

اپوزیشن جماعتوں کا گرینڈ الائنس حکومت کو مشکلات سے دوچار کر سکے گا؟

27 جون شدید گرمی کے موسم میں بہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف کاجلسہ غیرجانبدار حلقوں کے مطابق ایک بڑا اورکامیاب جلسہ تھا۔ تحریک انصاف کے مرکزی چیئرمین عمران خان نے 11مئی 2013ء عام انتخابات کے نتائج کو مستردکرتے ہوئے حکومت کے سامنے  چند مطالبات پیش کیے اورسوالات اٹھائے کہ میاںنوازشریف کی وکٹری تقریر کس نے کرائی؟اس سازش میں شامل تمام افرا د کو بے نقاب کیاجائے۔الیکشن میں سابق چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری کا کیارول تھا؟۔2013ء کے عام انتخابات میں نگران حکومت کا کیا کردار تھا؟ ۔اور کس کس نے پنکچر لگائے۔ریٹرننگ آفیسر الیکشن کمیشن کے ماتحت کیوں نہیں تھے؟۔یہ وہ مطالبات اورسوالات ہیںجو عمران خان نے بہاولپور کے جلسہ میںاٹھائے۔اور دوٹوک الفاظ میں اعلان کیاکہ ہمارے مطالبات اوراٹھائے گئے سوالات کوتسلیم نہ کیاگیا تو 14  اگست کو اسلام آباد کا رخ کریں گے اورسونامی لانگ مارچ ہوگا جس میں دس لاکھ افراد شریک ہونگے۔حکومت کیخلا ف اپوزیشن جماعتوںکا بڑھتا ہوا پریشر اورگرینڈالائنس کی تشکیل اورعلامہ طاہر القادری کی سانحہ لاہور پر یک نکاتی ایجنڈے پربلائی گئی آ ل پارٹیز کانفرنس کیا حکومت کے لیے مشکلات اورٹف ٹائم دے سکیں گے؟۔بعض سیاسی حلقوں کے مطابق علامہ طاہر القادری کی سولوفلائٹ نے گرینڈالائنس کے قیام کی تما م کوششوںپر پانی پھیردیاہے۔اوریوں اپوزیشن جماعتوںکا تشکیل پانے والا گرینڈالائنس گروانڈ ہوچکاہے۔علامہ طاہر القادر ی کیخلاف ایف آئی اے کی طرف سے تحقیقات کا عمل شروع ہوتے ہی ان کے طرز عمل اورموقف نے یو ٹرن لے لیاہے۔ان تمام حالات و واقعات میںماہ رمضان المبارک کی آمدحکومت کو بھرپور موقع مل گیاہے کہ وہ اس عرصہ میں اپنی کارکردگی کاجائزہ لیکر بہتری لائے عام لوگوں کو عملی ریلیف مہیا کرے۔بیوروکریسی پر انحصار کرنے کی بجائے حالات واقعات کا سیاسی طورپر مقابلہ کرنے کیلے مسلم لیگ(ن) کو بطور سیاسی جماعت فعا ل ومتحرک کیاجائے۔اراکین اسمبلی کی ناراضگی کودور ،کارکنوںکو کو راضی اورتنظیمی صورتحال کو منعظم کیاجائے توحکومت بہتراورسیاسی اندا ز میں صورتحال کا مقابلہ کرسکے گی۔بہاولپور کا جلسہ اور اسلام آباد لانگ مارچ کی کال کے  حوالے سے این اے157کے ٹکٹ ہولڈر تحریک انصا ف جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری کرنل(ر) عابد محمودکھگہ نے کہاکہ بہاولپور کاتاریخی جلسہ اور14اگست کو لانگ مارچ کی کال نے    حکمرانوں پر لرزہ طاری کردیاہے۔انہوںنے کہاکہ عمران خان نے مطالبات پیش کرکے اورلانگ مارچ کی کال دے کر پوری قوم کی امنگو ں کی ترجمانی کی ہے۔ ایک ہی خاندان کی حکو مت مزید نہیں چلے گی وزراء عمران خان کے جاری کردہ پروگرام پربیانات دے کر اپنی نوکری پکی اور حکومت کے لیے مشکلات کھڑی کررہے ہیں۔ پاکستان تحریک انصا ف کے ضلعی نائب صدر شیخ احتشام لطیف نے کہاکہ تحریک انصاف کے بہاولپور میں تاریخی جلسہ اور لانگ مارچ کے اعلان نے حکمرانوںکی نیندیں اڑادی ہیں۔دھاندلی کی بنیاد پر اقتدار میں آنیوالوںکی ہوا اکھڑچکی ہے۔ملک بھرکے عوام کی نظریں عمران خان پر لگی ہوئی ہیں۔ حکمرانوںکی طرف سے یوتھ لون سکیم ،لیپ ٹاپ اور یوتھ فیسٹول جیسے پروگرام بھی نوجوانوںکو عمران خان سے الگ نہیں کرسکتے اورملک بھر کے کروڑوں نوجوان عمران خان کی جدوجہد کاہراول دستہ ہے۔ دھاندلی کے نتیجہ میں آنیوالے حکمران ٹولے کو عمران خان کے اٹھائے گے سوا لات کا ادارک ہی نہیں۔۔ضلع کونسل خانیوال کے سابق چیئرمین سید فیصل امام نے ایک خصوصی ملاقات میں ملکی صورتحال پر اظہا ر خیال کرتے ہوئے کہاکہ فو ج حالت جنگ میںہے ۔شمالی وزیرستان سے لاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں کراچی میں2کروڑ عوام بدامنی سے دوچار ہیں۔جبکہ بلوچستان میں بھی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے۔ان حالات میں صرف لاہور کے واقعہ پر سب کوا کھٹے  کرنابے معنی ہے اور اس حوالے سے ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس کا عوام کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔ہمیں اجتماعی طورپر کوشش کرنا چا ہیے کہ شمالی وزیر ستان کے بے گھر ہونیوالے تمام افراد کی نہ صرف بنیادی ضروریات کاخیال کریں بلکہ ان کی اپنے گھروں میں باعزت  طریقے سے واپسی کوبھی یقینی بناناچاہیے۔اور ان کے متاثرہ گھروںکی تعمیرومرمت اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کوبھی یقینی بناناچاہیے اور ہمیں اس وقت تک جدوجہد جاری رکھناچاہیے جب تک تمام آئی ڈی پیز اپنے گھروںمیں واپس نہیں چلے جاتے۔ مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ پنجاب کے فنانس سیکرٹری راناعبدالرحمن خاںنے کہاکہ حکومت کیخلاف سیاسی بونوں کااتحاد اورگرینڈالا ئنس بننے سے پہلے ہی اپنے انجام کو پہنچ گیانظریہ ضرورت کے تحت گٹھ جوڑ کایہی انجام ہوتاہے ۔انہوںنے کہاکہ عوام نے لاشوں کی سیاست کرنیوالوں کو مسترد کردیا انقلاب یا شہادت کے نعرے لگانے وا لے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر گھر چلے گے اورقوم پہلے بھی اسطرح کا تماشا دیکھ چکی ہے ۔صوبائی وزیرزکوٰۃ وعشرندیم کامران نے گزشتہ روز خانیوال کادورہ کیااور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کمپلیکس کے کمیٹی روم میں ضلع خانیوال میں رمضان المبارک کے دوران رمضان بازاروں،فیئرپرائس شاپس بارے پیشگی انتظامات کاجائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں شرکت کی۔