بلی او چوہا

ایک بلی اور چوہے میں بڑی دوستی تھی۔ جنگل کا بادشاہ شیر ہر سال جنگل میں ایک ریس منعقد کرواتا تھا۔ اس دفعہ ریس میں بلی اورچوہے نے بھی حصہ لیا۔ ریس والے راستے میں ایک راستہ شارٹ کٹ نکلتا تھا۔ جسکا صرف بلی اور چوہے کو معلوم تھا۔
جب ریس شروع ہوئی تو وہ مقررہ جگہ سے کچھ دور تھے۔ انہوں نے سانس لینے کا فیصلہ کیا۔ ٹھنڈی ٹھنڈی ہوا چل رہی تھی۔ بلی کو نیند آگئی اور وہ سوگئی۔ چوہا چالاکی سے مقررہ جگہ پر پنچ گیا۔ جب بلی کی آنکھ کھلی تو اس وقت چوہے کو انعام مل چکا تھا۔ بس اس وقت سے چوہا بلی سے بہت ڈرتا ہے۔ اورجب کبھی بلی کو دیکھتا ہے تو گویا اس کی جان نکل جاتی ہے۔
(ثروت یعقوب، لاہور)