٭ حضرت عباس بن عبد المطلب سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ سے سُنا آپ فرماتے ہیں۔ ایمان کامزہ اس نے چکھا اوراس کی لذت اسے ملی جس نے اللہ کو اپنارب‘ اسلام کواپنادین‘ اورمحمد ﷺ کو اپنارسول مان لیا۔(مسلم)
٭ حضرت ابوالدردارضی اللہ عنہ رسول اللہ ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن میزان عمل میں سب سے زیادہ وزنی چیز انسان کے اچھے اخلاق ہوں گے۔ (ترمذی ابو داﺅد )
٭ حضرت امامہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے پوچھا کہ ایمان کیا ہے؟ آپ نے فرمایا کہ جب تم کو اچھے عمل سے مسرت اوربرے کام سے رنج ہو تو تم مومن ہو۔ ( مسند احمد )
٭ حضرت امامہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایاجس نے اللہ ہی کے لیے کسی سے محبت کی اور اللہ ہی کے لیے دشمنی کی اوراللہ ہی کے لیے دیا اوراللہ ہی کے لیے منع کیا ( یعنی نہ دیا) تو اس نے اپنے ایمان کی تکمیل کر لی ۔( ابوداﺅد )
٭ حضرت انس سے روایت ہے کہ ایمان کی لذت اس کو نصیب ہوگی جس میں تین علامات پائی جائیں ۔ ایک یہ کہ اللہ اوراُس کے رسول کی محبت اُ س کو ہرایک سے زیادہ ہو ۔دوسرا یہ کہ جس کسی سے بھی محبت ہو محض اللہ ہی کے لیے ہو ۔ اور تیسرا یہ کہ ایمان کے بعد کفر کی طرف واپس لوٹنے سے اس کو اتنی ہی کراہت ہو جتنی کہ آگ میں ڈالے جانے سے ہوتی ہے ( متفق علیہ)
٭ حضرت ابن عباس سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جسے چارچیزیں مل گئیں ۔ اسے دنیا اورآخرت کی بھلائی حاصل ہوگی (۱) شکر کرنے والا دل (۲) اللہ کویاد کرنے والی زبان (۳) مصیبت پر صبرکرنے والا بدن (۴) ایسی بیوی جواپنی ذات اور شوہرکے مال میں خیانت کرنے والی نہ ہو ۔( مشکوٰة )
٭ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول اللہ ﷺ نے فرماےا کوئی ہے جو مجھ سے نصیحت کے یہ کلمات لے کر اُن پر عمل کرے اوراُن کوسکھائے جو ان نصیحتوں پرعمل کریں حضرت ابو ہریرہ نے عرض کی یا رسول اللہ میں حاضرہوں توآپ نے میراہاتھ پکڑلیااوردرج ذیل باتیں ارشاد فرمائیں گناہ سے پرہےز کرو تو تم سب سے بڑے عبادت گزار بن جاﺅ گے ۔ اپنے پڑوسی سے احسان کرو تو (حقےقی ) مومن ہوجاﺅ گے۔ لوگوں کے لےے وہی چاہو جو اپنے لےے چاہتے ہوتو (حقےقی ) مسلمان بن جاﺅ گے (اور زےادہ ہنسی مذاق اور استہزاءنہ کےا کرو کہ ) بہت زےادہ ہنسنے سے دل مردہ ہوجاتا ہے۔(ترمذی )
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38