٭حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں : ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے تھے، اس (مجلس میں ) ایک شخص نے کسی دوسرے کے بارے میں (اس کی غیر حاضری میں ) نا مناسب الفاظ استعمال کیے ، وہاں پر موجود ایک اور شخص نے اس کو جواب دیا۔ اس پر جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جس نے اپنے بھائی کی عزت کا دفاع کیا تو ( عندا للہ ) اس کا ایک درجہ بلند کیا جائے گا‘‘۔(ابن عساکر)
٭حضر ت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا : جس مسلمان نے اپنے بے لباس مسلمان کو لباس پہنایا ، اللہ اسے جنت کا سبز لباس پہنائے گا۔ جس نے اپنے بھوکے مسلمان بھائی کو کھانا کھلایا ، اللہ اسے جنت کے میوے کھلائے گا۔ اور جس نے اپنے پیاسے مسلمان بھائی کو پانی پلایا اللہ اس کو جنت کی مُہر لگی پاکیز ہ شراب سے سیراب کرے گا۔ (ابو دائو د ، ترمذی )
٭حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : مومن کی عدم موجودگی میں اگر اس کا کوئی بھائی اس کے لیے دعا کر تا ہے تو وہ مقبو ل ہوتی ہے اور دعا کرنے والے کے ساتھ ایک فرشتہ متعین کردیا جاتا ہے ، جب بھی وہ اپنے بھائی کے لیے دعا کرتا ہے تو وہ فرشتہ اس کی دعا پر آمین کہتا ہے۔ اور اس کے لیے بھی ویسی دعا کی مقبولیت کی دعا کرتا ہے۔ (بیہقی )
٭حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ، پانچ قسم کی دعائیں قبول ہوتی ہیں۔ مظلوم کی دعا جو ظلم کے بدلے کے طور پر ہو، حاجی کی دعا جب وہ تکمیل حج کے بعد واپس آئے ، مجاہد کی دعا جب وہ جنگ سے فارغ ہو، ایک مسلمان کی دعا دوسرے مسلمان بھائی کے لیے جبکہ وہ خود موجود نہ ہو، پھر آپ نے ارشاد فرمایا : ان سب دعائوں میں جلد قبول ہونے والی دعا وہ ہے جو ایک بھائی کی عد م موجودگی میں ہو۔ (بیہقی )
٭حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور انو ر صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ۔مسلمان مسلمان کا بھائی ہے نہ وہ دوسرے مسلمان پر ظلم کرے ، نہ اسے ذلیل کرے اور نہ ہی اس کی تحقیر کرے۔ تقویٰ یہاں ہے اور تین بار اپنے سینہء مبارک کی طرف اشارہ فرمایا ۔ (پھر ارشاد فرمایا ) آدمی کو بد ی ( اور برائی ) سے یہی کافی ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر گردانے ، ہر مسلمان کا دوسرے مسلمان پر خون ، مال ، اور آبر وحرام ہے۔ (مسلم)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024