٭ حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا:تمہارا پاک پروردگار بھیڑ بکریوں کے اُس چرواہے سے (بہت )خوش ہوتا ہے جو کسی دامن کوہ میں اپنی بکریاں چراتا ہے(جب نمازکا وقت آ جاتا ہے تو )نماز کے لیے اذان دیتا ہے اورنماز ادا کرتا ہے ۔(اس کی یہ بندگی دیکھ کر)اللہ رب العزت ارشادفرماتا:دیکھو میرے اس بندے کی طرف جومجھ سے ڈرتے ہوئے اذان دیتا ہے اورنماز اداکرتا ہے میںنے اپنے (اس )بندے کی مغفرت فرمادی اوراسے جنت میں داخل کردیا ۔(ابوداﺅد ،نسائی،السنن الکبریٰ)
٭ حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب کرم اللہ وجہہ الکریم روایت فرماتے ہیں ،نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا: اللہ تبارک وتعالیٰ اس بندے سے (بہت)خوش ہوتا ہے جب وہ یہ کلمات کہتا ہے :لاالہ الاانت انی قدظلمت نفسی ،فاغفرلی ذنوبی انہ لایغفر الذنوب الاانت۔”اے اللہ !تیرے سوا کوئی الہ نہیں ،میںنے اپنی جان پر ظلم کیا ،میرے گناہوں کی مغفرت فرمادے،کیونکہ اے پاک پروردگارتیرے سواکوئی نہیں جو معاف کرسکے“۔(اس پراللہ کریم خوش ہوکر )فرماتا ہے :میرا یہ بندہ جانتا ہے کہ اس کا ایک رب ہے جو معاف بھی کرتاہے اورسزا بھی دیتا ہے۔ (ابوداﺅد، مسند امام حنبل،مستدرک امام حاکم)
٭ حضرت علی بن ربیعہ رحمة اللہ علیہ بیان کرتے ہیں ،میں امیر المومنین حضرت سیدنا علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا آپ کے پاس سواری کے لیے ایک جانور لایا گیا ،جب آپ نے اپنا پاﺅں اُس کی رکاب میں رکھا تو پڑھا بسم اللہ پھر جب اس کی پشت پر ایستاداہوئے تو پڑھا الحمداللہ اس کے بعد یہ ورد کیا سبحن الذی سخرلنا ھذا وماکنا لہ مقرنین وانا الی ربنا لمنقلبون۔پھر تین مرتبہ کہا ا لحمداللہ پھر تین مرتبہ کہا اللہ اکبراس کے بعد پڑھا سبحٰنک انی ظلمت نفسی فاغفرلی انہ لایغفر الذنوب الاانت۔(اے اللہ ! تو پاک ہے بے شک میںنے اپنے آپ پر ظلم کیا پس تو مجھے بخش دے تیرے سواکوئی بھی گناہوں کو بخشنے والا نہیں)ان کلمات کی ادائیگی کے بعد آپ مسکرائے ،آپ سے استفسارکیا گیا ،اے امیرالمومنین آپ کس وجہ سے مسکرائے ہیںآپ نے فرمایا:میںنے حضور انور صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح عمل فرماتے ہوئے دیکھا جیسا کہ میںنے کیا۔آپ مسکرائے تو میںنے عرض کی ،یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم آپ کس وجہ سے مسکرائے ہیں؟آپ نے ارشادفرمایا:تمہارا رب اپنے بندے سے اس وقت بہت خوش ہوتا ہے جب وہ کہتا ہے رب اغفرلی ذنوبی۔(اے میرے رب میرے گناہ معاف فرمادے اوروہ بندہ جانتا ہے کہ میرے علاوہ کوئی گناہوں کو بخشنے والا نہیں ۔(ترمذی ،ابوداﺅد،صحیح ابن حبان)
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024