سوئی نادرن گیس پائپ لائن کی طرف سے جاری گیس لوڈمینجمنٹ شیڈول کے مطابق فیصل آباد ریجن کی صنعتوں کو چھ اپریل سے آٹھ اپریل تک گیس کی سپلائی معطل رہے گی۔ گیس کی بندش سے ساڑھے چار سو سے زائد صنعتی اداروں میں پیدواری عمل رکنے کے ساتھ ان اداروں میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے ہزاروں مزدور تین روز کے لیے بے روزگار رہیں گے ۔ صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ہفتہ وار تین روزہ گیس بندش کے باعث پیدواری عمل رک جاتا ہے اور برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل نہیں ہو پارہی ہے جس سے انہیں کروڑوں روپے نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔