جموں و کشمیر یتیم ٹرسٹ کے چیئرمین ظہور احمد تک نے سرینگر میں بتایا کہ ابتدائی طور پر سو سے زائد بچیوں کی تعلیم و تربیت کا انتظام کیا گیا ہے ۔ ظہور احمد کے مطابق وہ بچیوں کو یونیفارم ، کتابیں اور ضروریات کی دیگر چیزیں فراہم کررہے ہیں ۔ ٹرسٹ کا کہنا ہے کہ یتیم ہونے والی بچیوں کی اس سے بڑی مدد اور کوئی نہیں ہوسکتی کہ ان کو اچھی تعلیم وتربیت فراہم کی جائے ۔ ٹرسٹ کے چیئرمین نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں امن قائم ہونے تک عوام کی مشکلات اور مصائب کم نہیں ہوسکتے ۔