صدر آصف علی زرداری نے وزیرا عظم سید یوسف رضا گیلانی کی ایڈوائس پرلاہور ہائیکورٹ کے پندرہ اوربلوچستان ہائیکورٹ کے چار ججوں کو مستقل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ان ججوں کی مستقلی کی سفارش جوڈیشل کمیشن نے پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائی تھی جبکہ پارلیمانی کمیٹی نے ججوں کے ناموں کو حتمی شکل دی تھی