محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونرنے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ کشیدگی کے باجود پاکستان سے تعلقات قائم رکھ سکتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ حقانی نیٹ ورک سے متعلق اپنے تحفظات پاکستان کی اعلیٰ قیادت تک پہنچا دیئے ہیں، امریکہ کابل حملوں میں ملوث حقانی نیٹ ورک کے خلاف کارروائی ہوتی دیکھنا چاہتا ہے ، ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ حقانی نیٹ ورک کو دہشتگرد تنظیم کی فہرست میں شمار نہیں کیا تاہم اس پر غور کیا جارہا ہے، دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کا کہنا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف