وکی لیکس کی جانب سے انکشافات کا سلسلہ جاری ہے اورویب سائٹ پر کئے گئے ایک نئے انکشاف کے مطابق پرویز مشرف حکومت نے بے نظیر بھٹو کے قتل میں بیت اللہ محسود کوملوث کرنے کے صرف ڈیڑھ ماہ بعد ہی اسی بیت اللہ محسود سے خفیہ امن معاہدہ کر لیا تھا، چار مارچ دو ہزار دو کواسلام آباد میں امریکی سفارت خانے سے واشنگٹن بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق سابق امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹر سن نےتین شدت پسند کمانڈروں ملا نذیر، حافظ گل بہادر اور بیت اللہ محسود کے اتحاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ بیت اللہ محسود اور