تازہ ترین:

ہےوہ: کے نتائج

قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ مصباح الحق کو کپتان بنائے جانے کا فیصلہ بہترین ہے،امید ہےوہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

آسٹریلیا کے نجی دورے سے واپسی پر لاہور ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ مصباح الحق قومی ٹیم کے اچھے کھلاڑی ہیں۔ انہیں کپتانی کی ذمہ داریاں سونپنے کا فیصلہ بہتر ہے۔انہوں نے  امید ظاہر کی کہ بطور کپتان مصباح الحق اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔ وقاریونس کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف دورے کی حکمت عملی چیئرمین پی سی بی سے ملاقات کے بعد طے کی جائے گی۔

چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری نےکہا ہےکہ ملک میں جمہوریت قائم اور پارلیمنٹ موجود ہے،وہ اداروں کی مضبوطی چاہتے ہیں ،کسی ادارے کو اپنے دائرہ کار سے باہر نہیں جانا چاہیئے۔  

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربرا ہی میں سپریم کورٹ کےسترہ رکنی بینچ نےاٹھارہویں ترمیم سے متعلق درخواستوں کی سماعت جاری رکھی ۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ عدالت کواپنی آزادی کا دفاع بھرپور انداز میں کرنا چاہئیے اور کسی بھی سطح پرعدالتی امور میں انتظامی مداخلت نہیں ہونی چائییے۔ انتظامیہ کا ججوں کی تعیناتی میں جتنا زیادہ عمل دخل ہوگا اتنی ہی زیادہ خرابی ہوگی اور یہ عدلیہ کی آزادی سے متصادم ہوگا۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ بھی