لندن، نیویارک (آصف محمود سے، آن لائن) امریکی حکام کی طرف سے حوالگی کے مطالبے کے بعد پاکستانی طالب علم طارق الرحمن نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں پٹیشن دائر کردی ہے جس میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سے اس کی ممکنہ حوالگی کے خلاف ازخود نوٹس لینے کا کہا گیا ہے۔ طارق الرحمن کی طرف سے دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے گو کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان مجرمان کی حوالگی کا معاہدہ موجود ہے لیکن کیا کسی پاکستانی شہری کو ماورائے آئین، عدالتی حکم نامے یا مناسب حفاظتی اقدامات کے بغیر کسی دوسرے