تازہ ترین:

ہے جبکہ: کے نتائج

آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے ہی ملک کی معاشی ترقی ممکن ہے جبکہ رینٹل پاور پلانٹس سے بجلی مزید مہنگی ہوگی

روزنامہ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے آبی ماہرین کا کہنا تھا کہ کالا باغ ڈیم مردہ ایشو نہیں ہے اس کی تعمیر سے بجلی کا بحران حل جبکہ پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ منصوبے کی تکمیل سے ساٹھ سے نوے پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ رینٹل پاورپلانٹس لگانے کے لیے حکومت نے ستمبردوہزارنومیں آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کو کالا باغ ڈیم تعمیر نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ اسی لیے منصوبے کو سیاست کی نذرکیا جارہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ  نئے تھرمل پاورپلانٹس لگانے سے

وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کا چناؤاورحکومتوں کو تبدیل کرناعوام کا کام ہے جبکہ غیرجمہوری نظام کسی کے مفاد میں نہیں ۔   

لالہ موسی میں عوامی رابطہ دفترمیں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ایمانداراورپروفیشنل قیادت کے مطالبہ کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے غیرجمہوری مطالبات عوامی شعوراورمینڈیٹ کی توہین ہیں ۔ قمر زمان کائرہ نے کہا کہ الطاف حسین کا اگر مطالبہ تسلیم بھی کر لیا جائے تو یہ ماروائے آئین ہے ۔ مشترکہ مفادات کونسل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ یہ فورم عوامی مسائل کے حل کے لیے ہے جس کا اجلاس وفاق بلاتا ہے تاہم وزیراعلی پنجاب کی جانب سے کونسل

صوبہ خیبرپختونخوا میں حالیہ سیلاب اوربارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سولہ سوہوگئی ہے جبکہ پندرہ سوسے زائد افراد تاحال لاپتہ ہیں ۔  

پشاور کے نواحی علاقوں سمیت ضلع چارسدہ ، نوشہرہ، سوات، ملاکنڈ، بنوں، کرک، کوہستان اور شانگلہ میں حالیہ سیلاب سے تیس لاکھ افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ جنہیں پشاور سمیت متعلقہ اضلاع میں ریلیف کیمپوں میں پناہ دی گئی ہے۔ حکومت اور مخیراداروں کی جانب سے متاثرین کو امداد دی جا رہی ہے۔ متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں جلد ان کے گھروں میں آباد کیا جائے۔ اس کے علاوہ سوات، نوشہرہ، دیراور چارسدہ میں طوفانی بارشوں کے بعد ریلیف اور ریسکیو کا کام جاری ہے۔ کئی علاقے تاحال پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ

مزید نتائج