تازہ ترین:

ہے : کے نتائج

اایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے پابندیوں کے فیصلے پر کہا ہےکہ ایسا کرناعالمی طاقتوں کی سب سے بڑی غلطی ہے

ایرانی سرکاری ٹی وی کوانٹرویو میں صدر احمدی نژاد کاکہنا تھا کہ ایران پر پابندیوں کا فیصلہ شروع دن سے ہی غلط ہے۔انرجی کی پیداوار کے حوالے سےایران دنیا کا دوسر ابڑا ملک ہے اورعالمی طاقتیں اتنی پیداوارحاص نہیں کر سکتیں ۔ نئی پابندیوں کے تحت ایران میں تیل اور گیس کی سرمایہ کاری پر بھی قدغن لگادی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دنیا کی چھ بڑی طاقتوں برطانیہ ، چین ، فرانس، جرمنی ، روس اور امریکہ نے ایران کو پندرہ نومبر کو مذاکرات کی پیش کش کی ہے۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔ آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم خشک رہا۔ تاہم بہاولپور، کوئٹہ، پشاور اور لاڑکانہ ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش رحیم یار خان میں پندرہ ملی میٹر جبکہ بارکھان گیارہ،  پارہ چنار دس، کوئٹہ پانچ، مٹھی پانچ، چھور تین اور خانپور میں ایک ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ ہفتہ کے روزاسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت چودہ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور سولہ، کوئٹہ چار، مظفرآباد دس، ملتان انیس، کراچی بائیس، پشاور چودہ، گلگت چار، مری پانچ اور فیصل آباد میں

لاہورہائیکورٹ نے سرکاری میڈیکل کالجوں میں سیلف فنانس سکیم کے خاتمے کے باوجود طلباء سے فیسیں وصول کرنے کے خلاف درخواست خارج کردی ہے۔ 

کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس اعجاز احمد چوہدری کی سربراہی میں قائم دورکنی بنچ نے کی۔ فاضل عدالت نے طلباء کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیلیں خارج کرتے ہوئے مستحق طلباء کو حکومت پنجاب سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ فاضل عدالت اس سے پہلے بھی میڈیکل کالجز کے طلباء کی اپیلیں خارج کرچکی ہے۔ طلباء نے اپنی اپیل میں موقف اختیارکیا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے سیلف فنانس سکیم کے خاتمے کے بعد بھی میڈیکل کالجز کے طلباء سے فیسیں وصول کی جا رہی ہیں۔

مزید نتائج