اسلام آباد میں سکالرزاور ریسرچرزکے وفد سے بات کرتے ہوئے صدرمملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ تحقیقی اورتنقیدی کام کومحفوظ کرنا بہت ضروری ہے جس کے لیے میرٹ کو ملوظ خاطر رکھا جائے گا تاکہ ہماری آنے والی نسلوں تک صیح تاریخی حقائق منتقل کیے جا سکیں۔ انھوں نے کہا کہ حکومت ملک کے سکالرز اور ریسرچرز کے ساتھ ہر طرح کے تعاون کو یقینی بنائے گی۔ ملاقات کرنے والون میںڈاکٹر فتح محمد ملک، ڈاکٹر محمد صادق ماجد شمس الحق اور دیگر شامل تھے۔