تازہ ترین:

ہوگیا: کے نتائج

امریکہ میں چالیس واں بیلون فیسٹول شروع ہوگیا ، فیسٹول میں غباروں کی اڑان سے آسمان مختلف رنگوں سے بھرگیا

نیو میکسکو میں ہونے والے اس سالانہ میلے میں سینکڑوں غباروں نے بیک وقت اڑان بھرکرفضا کو رنگین بنادیا،بیلون فیسٹول ہر سال تین سوپینسٹھ ایکڑ اراضی پر محیط پارک میں منعقدکیاجاتا ہے، جس میں دنیا بھر سے آنے والے منچلے حصہ لیتے ہیں، امریکہ میں ہونے والا یہ میلہ اپنی نوعیت کا منفرد اور سب سے بڑا فیسٹول ہے، بیلون فیسٹول سات روز تک جاری رہے گا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں بیالیس ڈالر کی کمی ہوگئی جس کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا تیرہ سو روپے سستا ہوگیا۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سونے کی قیمت میں گزشتہ کئی روز سے نمایاں کمی دیکھی جارہی ہے اور عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بیالیس ڈالر گرکر سولہ سو بیس ڈالر ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا تیرہ سو روپے کم ہو کر پچپن ہزار چار سو روپےاور دس گرام سونے کے دام گیارہ سو پندرہ روپے کمی کے بعد سینتالیس ہزار چار سو پچیاسی روپے ہوگئے۔ صرافہ مارکیٹ ڈیلرزکا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اٹھاون ڈالر کے نمایاں اضافے کے باعث پاکستان میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے مہنگا ہوگیا۔

عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں مسلسل تین روز سے زبردست کمی دیکھی جارہی تھی تاہم آج عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ساتھ سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت سولہ سو سترہ ڈالر سے بڑھ کر سولہ سو پچہتر ڈالر ہوگئی،انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اس اضافے کے بعد ملک بھر میں فی تولہ سونا آٹھ سو روپے بڑھ کر ستاون ہزار ایک سو پچاس روپے اور دس گرام سونے کی قیمت سات سو اٹھائیس روپے بڑھ کر اڑتالیس ہزار نو سو

مزید نتائج