تازہ ترین:

ہوگئے : کے نتائج

فلپائن میں بس کے اندرنصب بم پھٹنے سے نو افراد ہلاک اوردس سے زائد زخمی ہوگئے 

دہشتگردی کی یہ کارروائی عسکریت پسندی کے شکار جزیرے مینڈانومیں ہوئی جہاں مسلم اورماؤ علیحدگی پسند حکومت کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ بم دھماکہ ہونے کے بعد آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ ایک شخص نے ہسپتال میں دم توڑا، بس میں پچاس کے قریب افراد سوار تھے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ حملے میں خود ساختہ بم کا استعمال کیا گیا۔   

وکلاء اور عدلیہ تصادم،ملتان کے 29 سول ججز مستعفی ہوگئے 

مستعفی ہونے والوں میں سینئرسول جج چوہدری ظفراللہ ، جسٹس حیدرامین، جسٹس محمد ایاز ملک سمیت انیتس ججز شامل ہیں ۔ ججز نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قوم کی خدمت اور انصاف کی فراہمی کے جذبہ کے تحت جج بنے تھے۔ بار کے ممبران کے توہین آمیز رویے کے باوجود بھی انہوں نے کام جاری رکھا لیکن حالات روز بروز خراب ہوتے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں جج کے ساتھ بدتمیزی اور اب چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف کے دفتر پر حملہ اس بات کا ثبوت ہیں کہ ججوں کی عزت وکلا کے ہاتھوں محفوظ نہیں ۔ ججز کا کہنا

عراقی دارلحکومت بغداد میں ہونے والے یکے بعد دیگرے دو کار بم دھماکوں میں کم از کم انتیس افراد ہلاک اور سو  سے زائد زخمی ہوگئے   

سکیورٹی حکام کے مطابق یہ دھماکے بغداد کے جنوبی علاقے عدن جنکشن اورمنصورمیں ہوئے۔ دھماکوں کے بعد متاثرہ علاقوں اوراس کے قریبی ہسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کردی گئی  ،عراقی حکام نے ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ عدن کے علاقے میں ہونے والا دھماکہ عراقی پولیس کے ایک دفتر کے سامنے ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں انیس افراد ہلاک ہوئے اور زمین میں دس فٹ گہرا گڑھا پڑگیا۔دوسری جانب منصور کے علاقے میں ہونے والا دھماکہ ایک موبائل فون کمپنی کے ایک دفتر کے سامنےہوا جو دس افراد کی ہلاکت کا

مزید نتائج