تازہ ترین:

ہوچکی: کے نتائج

شیخ رشید نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے جبکہ غوث علی شاہ کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے قبل موجودہ صوبوں کے مسائل پر توجہ دی جائے

مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ لوگ ٹارگٹ کلنگ اور بھوک سے مررہے ہیں لیکن گورننس کہیں بھی دکھائی نہیں دیتی۔کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے لیکن بد امنی نے روشنیوں کے شہرکو یرغمال بنارکھا ہے،کراچی میں امن قائم کئے بغیر کوئی بھی حکومت اقتدار میں نہیں رہ سکتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کا اصل کام عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہے،جو حکومت اپنے شہریوں کوجینے کا حق نہ دے سکے وہ ملک کو بحرانوں سےبھی نہیں نکال سکتی۔دوسری جانب مسلم لیگ نون کے سینئر نائب صدر سید غوث علی

لاہور اب نون لیگ کا گڑھ نہیں رہا اور اس کے کارکنوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہوچکی ہے۔ عمران خان

لاہورمیں پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور آصف علی زرداری دونوں ہی نے ملک کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے جبکہ چند خاندانوں نے مل کر اپنے مفادات کے لئے ملک کو دیوالیہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف منافقت کی سیاست کرنے والوں کے ساتھ کسی بھی طور اتحاد نہیں کرے گی۔ عمران خان نےدعوی کیا کہ لاہور کسی دور میں مسلم لیگ نون کا گڑھ تھا لیکن اب اس کے اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں کی بڑی تعداد تحریک انصاف میں شامل ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی کرپشن چھپانے کے لئے

کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ تاحال جاری ہے اورصبح سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد پانچ ہوچکی ہے ۔

کراچی کےعلاقوں ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل، اورنگی ٹاون ،قصبہ کالونی بنارس اوردیگرعلاقوں میں صورتحال تاحال کشیدہ ہےاورآج مختلف علاقوں میں پانچ افراد کو ہلاک کیا جاچکاہے، بنارس میٹرو سینما کےقریب شدید فائرنگ کےنتیجےمیں ایک شخص ہلاک ہوگیا جس پرمشتعل افراد نےحتجاج ک بنارس پل بند کردیا ادھر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے سہراب گوٹھ پرایک شخص کو ہلاک کردیا، میوہ شاہ قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی ہےجبکہ گلشن اقبال میں فائرنگ سےدوافراد ہلاک ہوگئے۔

مزید نتائج