تازہ ترین:

ہوسکی: کے نتائج

امن و امان کی ناقص صورتحال،300ملین کیوبک فٹ گیس سسٹم میں شامل نہ ہوسکی

لاہور(فرخ بصیر سے) ملک کے مختلف حصوں میں امن و امان کی ناقص صورتحال کے پیش نظر 0 30 ملین کیوبک فٹ گیس استعمال میں نہیں لائی جا رہی،حکومت شورش زدہ علاقوں مین امن و امان بحال کر لے تو مذکورہ گیس سسٹم میں داخل ہونے کے بعد انڈسٹریل اور سی این جی سیکٹر میں لو ڈ شیڈنگ کاخاتمہ ممکن

فیصل آباد کار بم دھماکہ، ہلاک ہونے والے دوافراد کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی جبکہ واقعے کے سوگ میں آج شہر کی بیشتر مارکیٹیں بند ہیں ۔

سول لائنز فیصل آباد میں حساس ادارے کے قریب ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں پچیس افراد جاں بحق اورایک سوسترہ زخمی ہوگئے تھے، جاں بحق ہونے والوں میں سے ابھی تک دو افراد کے ورثا کا پتہ نہیں چل سکا جبکہ باقی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہیں ۔ انجمن تاجران سٹی کی جانب سے سوگ کے اعلان کے بعد آج فیصل کی بیشترمارکیٹیں بند ہیں، شہر میں سوگ کی فضا ہے اور سڑکوں پر ٹریفک معمول سے کم ہے ۔ ادھر جائے وقوعہ پر ملبہ اٹھانے کا کام بھی جاری ہے ۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج شام تک یہ کام مکمل کرلیا جائے گا۔ جائے وقوعہ

پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے سپاٹ فکسنگ کے سزایافتہ کھلاڑیوں کی وزیرکھیل اعجاز جاکھرانی سے ملاقات نہ ہوسکی

پاکستانی کھلاڑیوں سلمان بٹ، محمد آصف اورمحمد عامرنے وزیرکھیل سے اسلام آباد میں ملاقات کرنا تھی۔ ملاقات میں یہ طے کیا جانا تھا کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت میں کھلاڑیوں کا مقدمہ حکومت لڑے گی یا پھر کھلاڑی خود ہی اپیل کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے لئے وزیر داخلہ رحمن ملک کو بھی بلایا گیا تھا جبکہ وزارت قانون سے مشاورت بھی طلب کی گئی تھی تاہم پی آئی اے ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے وزیرکھیل کراچی سے اور کرکٹرز لاہور سے اسلام آباد نہ پہنچ سکے جس کے بعد یہ ملاقات ملتوی کرنا پڑی۔

مزید نتائج