بلوچستان ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کے زیراہتمام کوئٹہ سمیت صوبے بھر سےآئے ہوئے ڈاکٹرزنے مطالبات کے حق میں گورنرہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی توپولیس نے مظاہرین کو منتشرکرنے کے لیے ہوائی فائرنگ کے ساتھ لاٹھی چارج کیا اورآنسو گیس کے شیل پھینکے، جس کے نتیجے میں متعدد ڈاکٹرزخمی جبکہ چالیس سے زائد ڈاکٹروں کو گرفتارکرلیا گیا۔ دوسری جانب پولیس تشدد کے بعد بلوچستان کے سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرزنے احتجاجاً ایمرجنسی وارڈز بھی بند کردئیے ہیں۔ ینگ ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری