تازہ ترین:

ہوا : کے نتائج

سیلابی ریلا سندھ کے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول میں تباہی مچاتا ہوا  بدین کے سرحدی علاقوں میں داخل ہوگیا ہے۔

سیلابی ریلے سے ضلع ٹھٹھہ کی تحصیل سجاول کے پچاس سے زائد دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئےہیں اور ہزاروں ایکڑ رقبہ زیرآب آچکا ہے ۔  سیلاب کی وجہ سے سجاول کا بدین اورٹھٹھہ سے رابطہ دودن سے منقطع ہے۔ سجاول گرڈ سٹیشن میں پانی آنے سے تحصیل سجاول، میرپوربٹھورو، جاتی اورتحصیل شاہ بندر کی بجلی چاردن سے بند ہے۔ اب سیلابی ریلا ضلع بدین کے سرحدی علاقوں دیوان شوگرملز اور بڈھا ٹالپورکے ارد گرد تباہی مچارہا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے بدین سے کراچی کا راستہ دودن سے بند ہے۔ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر اس سے آگے کے علاقے

امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ابھی تک ایٹمی ہتھیار بنانے کے قابل نہیں ہوا ۔

ایک امریکی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار بنانے کا عمل سست روی کا شکار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر اقتصادی پابندیوں کے نفاذ سے جوہری پروگرام کے معاملے پر دباؤ بڑھانے میں مدد ملے گی ۔ امریکی وزیر دفاع نے بتایا کہ انٹیلی جنس حکام نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایران ابھی ایٹمی ہتھیار بنانے کی منزل سے بہت دور ہے۔ رابرٹ گیٹس کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ ایران کے  جوہری ہتھیاروں کی تیاری روکنے کے لیے کوشاں ہے جبکہ اس کے خلاف پابندیوں کے