ذرائع کے مطابق وسطی کرم کے مختلف علاقوں میں پیش قدمی کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے چار علاقوں کو کلیئر کردیا ہے ، اس دوران سکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں گیارہ شدت پسند ہلاک اور سات زخمی ہوگئے جبکہ ان کے تین ٹھکانےبھی تباہ کر دیئے ہیں ۔ چارروز سے جاری آپریشن میں اب تک اکیاون شدت پسند مارے جاچکے ہیں اور ان کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیئے گئے ہیں ۔ شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں چار سکیورٹی اہلکاربھی زخمی ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی آمدورفت روکنے کے لیے کرم ایجنسی کو اورکزئی