تازہ ترین:

ہمیش: کے نتائج

لاہورہائیکورٹ نے پنجاب بنک سکینڈل کے ملزم ہمیش خان اورشیخ افضل کی درخواست ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

پنجاب بنک سکینڈل کے ملزم ہمیش خان اور شیخ افضل نے لاہورہائیکورٹ میں ضمانت پر رہائی کے لئے رجوع کیا تھا جنہیں عدالت عالیہ نے خارج کردیا تھا۔ جمعرات کے روز بائیس صفحات پر مشتمل جاری کردہ فیصلے میں عدالت کا کہنا ہے کہ ہمیش خان اورشیخ افضل نے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملزم ضمانتوں کے لئے عدالت کو دلائل سے مائل کرنے میں ناکام رہے۔ فیصلے کے مطابق ہمیش خان اور شیخ افضل کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو خدشہ ہے وہ ملک سے فرار ہوجائیں گے۔

پنجاب بینک اور حارث سٹیل ملز کیس میں ملوث ہمیش خان‘ محمد افضل کی درخواست ضمانت خارج

لاہور (وقا ئع نگار خصوصی) لاہورہائیکور ٹ نے پنجاب بنک کیس اور حارث سٹیل ملز کیس میں ملوث ہمیش خان اور محمد افضل کی درخواست ضمانت خارج کر دی ہے ۔فاضل عدالت نے قرار دیا کہ اگر انہیں چھوڑ دیں گے تو اس کرپشن کیس کا کیا بنے گا جس میں سپریم کورٹ نے تحقیقات کیں اور انہیں بیرون ملک

لاہورہائی کورٹ نے ہمیش خان اورشیخ افضل کی درخواست ضمانت کی سماعت کے لئے دورکنی بنچ تشکیل دے دیا۔

پنجاب بنک فراڈ کیس کے ملزم ہمیش خان اورحارث سٹیل ملزسکینڈل کے ملزم شیخ افضل نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست ضمانت دائرکررکھی ہے، گذشتہ سماعت پربنچ نے کیس سننے سے معذرت کرتے ہوئے معاملہ چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری کو بھجوا دیا تھا۔ جس پر انہوں نے نیا بینچ تشکیل دے دیا ہے۔ دورکنی بنچ کی سربراہی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس اعجاز احمد چوہدری کریں گے جبکہ جسٹساعجازالحسن بنچ کے رکن ہوں گے۔ یہ بنچ کیس کی سماعت سات مارچ سے شروع کرے گا۔

مزید نتائج