تازہ ترین:

ہسپانوی: کے نتائج

چیلسی نے لیور پول سے تعلق رکھنے والے ہسپانوی کھلاڑی فرنینڈو ٹورس کو پانچ کروڑ پاؤنڈ میں خرید لیا،یوں وہ برطانوی فٹبال کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بن گئے ۔

ورلڈ کپ کے فاتح ہسپانوی سکواڈ کے رکن سٹرائیکر فرنینڈو ٹورس نے دو ہزارسات میں سپینش لیگ کی کلب اٹلیٹکو میڈرڈ سے دو کروڑ ساٹھ لاکھ پاؤنڈ میں معاہدہ کیا تھا، اس کے بعد وہ مختلف کلبوں کا خواب بن گئے تاہم انہوں نے انگلش کلب لیورپول کو ترجیح دی۔ سٹرائیکر فرنینڈو ٹورس نے لیورپول کی جانب سے ایک سو بیالیس میچوں میں اکیاسی گول کئے۔ چیلسی نے ڈچ کلب آئی ایکس سے سٹرائیکر لوئیس سوریز کو بھی خرید لیا ہے، اطلاعات ہیں کہ ان کی قیمت تین کروڑ پچاس لاکھ ڈالرز لگائی گئی ہے۔

ہوشیارخبردار اب سورج کی روشنی پر بھی ٹیکس لگے گا۔ ہسپانوی خاتون نے سورج کی ملکیت کا دعویٰ کرتے ہوئے اہل زمین سے ٹیکس کا مطالبہ کردیا ہے

کروڑوں سال بعد آخرکار سورج کو اپنا مالک مل ہی گیا۔ عام طورپر زمین کے تنازعات اور جھگڑے سامنے آتے رہتے ہیں تاہم سورج کی ملکیت کا انوکھا معاملہ سپین کے علاقے گلیشیا میں پیش آیا۔ جہاں انچاس سالہ اینجلز ڈیوران نے سورج کی مالکن ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ خاتون نے مقامی ادارے سے سورج کی رجسٹری بھی اپنے نام کرالی ہے۔ اینجلز کا کہنا ہے کہ وہ سورج کی جائز مالکن ہیں لہٰذااس کی روشنی سے مستفید ہونے والے تمام افراد اسے ٹیکس ادا کرنے کے پابند ہیں۔

ہسپانوی کلب بارسلونا کے ارجنٹائنی سٹرائیکر لیونل میسی نے یورپیئن فٹبال مقابلوں میں سب سے زیادہ گول کرنے پر گولڈن بوٹ ایوارڈ جیت لیا ہے

سٹار فٹبالر لیونل میسی کو گولڈن بوٹ ایوارڈ سپین کے شہر بارسلونا میں منعقدہ تقریب میں دیا گیا۔ انہوں نے ہسپانوی فٹبال لیگ لالیگا کے گزشتہ سیزن ميں چونتیس گول سکور کئے۔ انگلش کلب چیلسی کے آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والے سٹرائیکر ڈیڈئیر ڈروگبا اور اطالوی کلب یوڈینیس کے ڈی نتالے انتیس، انتیس گولز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر رہے۔ ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے لیونل میسی، ہالینڈ کے مارکو وین باسٹین، برازیل کے رونالڈو اور پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کے بعد گولڈن بوٹ، گولڈن بال اور فیفا پلئیر

مزید نتائج