تازہ ترین:

ہرن: کے نتائج

ادکارہ ریما خان کو لاہورچڑیا گھر کا ایمبسڈر مقرر کر دیا گیا، ادکارہ نے ہرن کے دو بچوں کو گود لیا

فلم سٹارریما خان کو ایک تقریب میں لاہورچڑیا گھر کا سفیرمقررکیا گیا۔ تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ادکارہ ریما خان نے کہا کہ کہ چڑیا گھر صرف تفریح کی جگہ نہیں بلکہ یہاں موجود جانوروں کو انسانی محبت کی بھی ضرورت ہے۔ ایک سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے بعد ان کی نئی فلم سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایک سوال پر ریما نے بتایا کہ وہ اس سال کے اختتام تک گھر والوں کی مرضی سے شادی کرلیں گی۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری دعائیں پاکستانی ٹیم کے

مفت کی شراب، چین کا ایک نشئی ہرن اس قدر شرابی ہے کہ پانی کا ذائقہ تک بھول چکا ہے۔

صوبہ شانڈونگ کے ایک ہوٹل میں موجود یہ ہرن روزانہ دو سے تین بوتلیں شراب پی جاتا ہے ۔ اس دوران اگر اسے پانی پلانے کی کوشش کی جائے تو یہ فوری طور پر منہ پھیر لیتا ہے ۔ یہ انوکھا ہرن شراب سامنے آتے ہی غٹا غٹ بوتل ختم کردیتا ہے ۔ یہ ہرن گزشتہ سال نومبر میں ہوٹل کی ایک ملازمہ کی جانب سے شراب پلانے کے بعد اب مکمل طور پر نشئی بن چکا ہے ۔ ہوٹل انتظامیہ اس کے لیے شراب کا خصوصی طور پر انتظام کرتی ہے ۔ یہاں آنیوالے سیاح اس شرابی ہرن کی اٹکھیلیوں سے خوب لطف اندوز ہوتے ہیں۔