اسلام آباد میں ہفتہ واربریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عبدالباسط نے کہا کہ نیٹو فورسزکی پاکستانی حدود کی خلاف وزری کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں جن کے مکمل ہونے کے بعد لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنی سرزمین کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں اور وہ اپنی سرزمین کی ہرقیمت پر حفاظت کرے گا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان ، بھارت کے ساتھ مستقل اور نتیخہ خیزمذاکرات چاہتا ہے ۔انہوں نے بھارتی وزیر خارجہ کے کشمیر کے حوالے سے بیان کو حیران کن اور مضحکہ خیز قرار دیتے