جاپان کی تاریخ کے بد ترین زلزلے اور سونامی سےتباہ حال علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیزی سےجاری ہیں،امدادی کاموں میں پچاس ہزارسے زائد فوجی، سیکڑوں کشتیاں اور طیارے حصہ لے رہے ہیں جبکہ عام لوگ بھی امدادی کارروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لےرہے ہیں،سیلف ڈیفنس فورسز کےتمام شعبے متحرک ہیں۔ جاپان میں تعینات امریکی فوج کی جانب سے امدادی کارروائیوں کیلئے طیارے بھیجے گئے ہیں جبکہ آسٹریلیا سمیت دنیا کے کئی ملکوں نے جاپان کو امدادی کاموں میں تعاون کی پیش کش کی ہے۔ جاپان میں حکام نےتیرہ سو افراد کے ہلاک