غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی ایم ایف کے سربراہ ڈومینیک اسٹراس نےاپنے استعفے میں کہا ہے کہ انہوں نے پہلے ہی اپنے عہدے سے الگ ہونے کے ارادے سے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ کو آگاہ کردیا تھا۔ استعفے میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے خلاف لگائے جانے والے الزامات کی تردید کی ہے۔ ڈومینک اسٹراس اس وقت نیویارک جیل میں قید ہیں اورآج اپنی ضمانت کے لیے عدالت میں ایک نئی درخواست دائر کریں گے۔ ڈومینک اسٹراس کے استعفی کے بعدان کے نائب جان لپسکی ادارے کا انتظام سنبھالیں گے تاہم آئی ایم ایف حکام کے مطابق