تازہ ترین:

ہراج: کے نتائج

حامد یار ہراج کو اربوں کا پلاٹ 7کروڑ مےں الاٹ، سپریم کورٹ کا ازخود نوٹس

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے چیئرمین ایرا حامد یار ہراج کو ڈپلومیٹک انکلیو مےں تین ایکڑ دو کنال کا پلاٹ قواعد کے برخلاف الاٹ کرنے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین ایرا کو نوٹس جاری کر دیئے ہےں جبکہ چیئرمین سی ڈی اے کو 13دسمبر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے۔

سپریم کورٹ نے کار ریس میں پانچ افراد کی ہلاکت اور چئیرمین ایرا حامد یار ہراج کو اربوں روپے کی اراضی کوڑیوں کے بھاؤ دینے کے معاملات کا ازخود نوٹس لے لیا ۔

بحریہ ٹاؤن راولپنڈی میں کار ریس کے دوران ایک کاربے قابو ہو کر تماشائیوں پر چڑھ گئی تھی جس سے پانچ افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے کار ریس میں ایک بچے سمیت پانچ افراد کی ہلاکت پر آئی جی پنجاب اور ڈی سی او راولپنڈی سے جواب طلب کر لیا ہے،دوسری جانب سپریم کورٹ نے سفارتی احاطے میں تقریباً چھ ارب روپے مالیت کا قیمتی پلاٹ چئیرمین ایرا حامد یار ہراج کو سات کروڑسولہ لاکھ روپے کے عوض الاٹ کرنے پر چئیرمین سی ڈی اے اور حامد یار ہراج کو تیرہ دسمبر کو عدالت طلب کر کے وضاحت مانگ لی

الطاف سلیم مستعفی‘ وزیراعظم نے ق لیگ کے حامد یار ہراج کو ایرا کا نیا چیئرمین تعینات کردیا

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی + نیوز ایجنسیاں) ایرا کے چیئرمین الطاف سلیم اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے۔ وزیراعظم گیلانی نے ان کی جگہ (ق) لیگ کے رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیر مملکت برائے تجارت حامد یار ہراج کو ایرا کا نیا چیئرمین تعینات کر دیا ہے اور ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی

مزید نتائج